رونگٹے کھڑے کردینے والی اس تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

20 جون 2019
— فوٹو بشکریہ 
Kantatee Pumnikom فیس بک اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ Kantatee Pumnikom فیس بک اکاؤنٹ

ہوسکتا ہے کہ آپ کو ہارر فلمیں دیکھنا پسند ہو اور ان کے خوفناک مناظر سے ڈر نہ لگتا ہو مگر انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصاویر سامنے آجاتی ہیں جو جسم میں دہشت کی لہر دوڑا دیتی ہیں۔

یا اپنے پاس اچانک کسی کا سایہ نظر آتا ہے جو کسی انسان جیسا ہوتا ہے مگر پھر معلوم ہوتا ہے کہ وہ تو درحقیقت کسی درخت کی شاخ کا سایہ ہے۔

ایک ایسی ہی تصویر (جو آپ اوپر اور نیچے بھی دیکھ سکتے ہیں)گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے لاکھوں افراد کو دہشت زدہ کردیا بلکہ کچھ کا کہنا تھا کہ اسے دیکھ کر انہیں ہارٹ اٹیک ہونے لگا تھا۔

فوٹو بشکریہ Kantatee Pumnikom فیس بک اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ Kantatee Pumnikom فیس بک اکاؤنٹ

مگر جب اس کی حقیقت سامنے آئی تو سب دنگ رہ گئے۔

درحقیقت یہ ہانگ کانگ کے ایک اپارٹمنٹ میں لی گئی تصویر ہے جو ایک تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے شخص (جو اس کے بقول ابھی ہانگ کانگ میں مقیم ہے) نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی۔

اور تصویر پر پہلی نظر ڈالنے (بلکہ ممکنہ طور پر 20 بار نظر ڈالنے) پر ایسا لگتا ہے جیسے کوئی خاتون گلے میں رسی ڈال کر لٹکی ہوئی ہے یا کوئی ایسا بھوت جس نے پھانسی کے ذریعے خودکشی کرلی ہو۔

مگر اس 'بھوت' کی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔

درحقیقت یہ کسی نے وہاں اپنے کپڑے لٹکائے ہوئے ہیں اور ترتیب ایسی رکھی کہ جو بصری دھوکے کا باعث بن گئے، یعنی ایک لمبی سیاہ پینٹ، سفید قمیض اور ایک لمبا سا لباس۔

فوٹو بشکریہ Kantatee Pumnikom فیس بک اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ Kantatee Pumnikom فیس بک اکاؤنٹ

یہ تصویر (بلکہ تصاویر) فیس بک پر بہت زیادہ وائرل ہوئی ہیں جسے 56 ہزار سے زائد تصاویر نے لائیک، ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد بار شیئر اور 22 ہزار کمنٹس مل چکے ہیں۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوجاتی ہیں جس کی ان کا نظروں کو دھوکا دینا ہوتا ہے جس پر لوگ دیوانے ہوجاتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں