• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C

مستونگ: دو آئل ٹینکرز نذر آتش

شائع July 21, 2013

۔۔۔اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔۔۔اے ایف پی فائل فوٹو۔

کوئٹہ: مسلح افراد نے اتوار کے روز بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دو آئل ٹینکرز کو آگ لگادی۔

لیویز اہلکار عبدالقادر نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ مستونگ کے علاقے دشت میں جب یہ ٹینکرز پہنچے تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

انکے مطابق، دونوں ٹینکروں نے آگ پکڑلی جسکے بعد مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ڈرائیور بھی اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اتوار کو ہی چاغی کے مقام پر چار ٹینکروں کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب لیویز افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ کوئٹہ میں ایک آپریشن کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لیویز افسر کے مطابق، مبینہ عسکریت پسند کے قبضے سے 350 کلو گرام پوٹاشیم، 15 والکی ٹالکیز، 119 ڈیٹونیٹرز، چار ریموٹ کنٹرول ڈیوائزس اور دیگر اسلحہ بر آمد کرلیا گیا۔

افسر نے دعوی کیا کہ گرفتاری کی وجہ سے صوبے کو ایک بڑے دہشت گردی کے منصوبے سے بچالیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025