بلوچستان: فائرنگ اور بم دھماکے میں سات افراد ہلاک
کوئٹہ: چمن اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کے واقعات اور بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل کوئٹہ پولیس فیاض سنبل نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ قندھاری بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹیکسی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
دوسرا واقعہ پاک افغان سرحدی شہر چمن میں پیش آیا جہاں ایک لیویز اہلکار نے ڈان ڈاٹ کام کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ باب دوستی کے قریب بم دھماکے میں دو افراد مارے گئے جبکہ آٹھ سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ادھر سیکورٹی فورسیز نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے گیٹ پر نصب بم کو فائرنگ کر کے ناکارہ بنا دیا جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ سے تین افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔
گزشتہ چند دنوں سے کوئٹہ میں امن و مان کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوگئی ہے خصوصا شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ میں گزشتہ چند دنوں میں دس افراد لقمہ اجل بن گئے۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں