• KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C

باپ اور بیٹے نے 29 سال تک ایک ہی جیسی تصویر کیوں بنوائیں؟

شائع August 26, 2019
دونوں کا تعلق چین سے ہے —فوٹو بشکریہ / کیوی رپورٹ
دونوں کا تعلق چین سے ہے —فوٹو بشکریہ / کیوی رپورٹ

تصویر اس بات کو ثابت کرنے کا بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے کہ آپ گزرتے سالوں کے ساتھ کتنے تبدیل ہوچکے ہیں اور اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ آپ کے لیے یہ یادیں کتنی اہمیت رکھتی ہیں۔

ویسے تو لوگ اپنے بچپن کی تصاویر خوب سنبھال کر رکھتے ہیں تاکہ بڑے ہونے کے بعد بھی ان کے پاس ان کی بچپن کی یادیں موجود ہوں، لیکن چین سے تعلق رکھنے والے ایک والد نے اپنے بیٹے کے ساتھ لگاتار 29 سال تک ایک ہی انداز میں لی گئی تصاویر کے ذریعے یقیناً یادوں کے ساتھ ساتھ اپنے رشتے کو بھی بےحد خاص بنادیا۔

56 سالہ ٹیان جن ہر سال اپنے بیٹے کے ساتھ بلیک اور وائٹ تصویر بنواتے اور ایسا وہ گزشتہ 29 سال سے کرتے آرہے تھے۔

انہوں نے تقریباً 30 برس تک یہ سلسلہ جاری رکھا لیکن صرف 2014 وہ واحد سال تھا جب وہ اپنے 29 سالہ بیٹے ٹیان لی کے ساتھ تصویر نہیں بنوا سکے۔

ٹیان لی نے کچھ عرصہ قبل اپنے والد کے ساتھ ان تصاویر کا البم چینی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جس کے بعد ہی یہ فوراً وائرل ہوگیا۔

اور ہر کسی نے یہی پوچھنا شروع کردیا کہ آخر ان دونوں نے 2014 میں ایک ساتھ تصویر کیوں نہیں لی اور 2015 میں سامنے آئی آخری تصویر اتنی خاص کیوں ہے۔

1986

اس تصویری کہانی میں موجود والد ٹیان جن کا تعلق جنوبی مغربی چین کے شہر گوئیانگ سے ہے۔

جب 1986 میں ان کے ہاں بیٹے ٹیان لی کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے اپنی یادوں کو قید رکھنے کا منصوبہ بنایا۔

1987

وہ ہر سال اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر ایک ہی جگہ پر بلیک اینڈ وائٹ تصویر بنواتے۔

اس وقت وہ نہیں جانتے تھے کہ کئی سالوں بعد ان کا یہ چھوٹا سا منصوبہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔

1988

باپ بیٹے کی یہ جوڑی ہر تصویر میں شرٹ کے بغیر نظر آئی۔

1989

گزرتے سالوں کے ساتھ ان دونوں میں کافی تبدیلی بھی نظر آئی۔

1990

اس سال کی ٹیان لی کی تصویر دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ اب وہ بھی اپنے والد کے ساتھ ہر سال تصویر بنوانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

1991

گزرتے ہوئے وقت کو اس طرح تصویر میں دیکھنا یقیناً بہت خاص ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ وائرل ہوئے اس فوٹو شوٹ کے خیال پر ٹیان جن کو کافی سراہا گیا۔

1992

1992 وہ پہلا سال تھا جب انہوں نے اپنی تصویر کا بیک گراؤنڈ تبدیل کیا۔

1993

لیکن اس کے اگلے سال ہی یہ واپس اس ہی بیک گراؤنڈ پر آگئے۔

1994 اور 1995

یہ البم ایک والد کی نوجوانی سے پڑھاپے اور بیٹے کی بچپن سے نوجوانی تک کا سفر ہے۔

1996 اور 1997

یہ دونوں یقیناً ایک دوسرے سے بےحد قریب ہیں۔

1998 اور 1999

2000

2001

یہ وہ پہلا سال تھا جب والد بیٹا اور بیٹا والد کی جگہ پر تصویر بنواتے نظر آئے۔

2002 اور 2003

2004

یقیناً گزرتے سالوں کے ساتھ ٹیان لی بڑے ضرور ہوئے لیکن اپنے والد ٹیان جن کے لیے وہ تب بھی بچے ہی رہے۔

2005 اور 2006

2007

اس منصوبے کی زیادہ تر تصاویر ان کے فلیٹ کے باہر موجود دیوار کے سامنے لی گئیں، جہاں یہ لوگ 20 سال تک قیام پذیر رہے۔

2008 اور 2009

تعلیم کے لیے گھر سے دور جانے کے باوجود بھی ہر سال ٹیان لی کی سالگرہ پر یہ تصویر ضرور بنواتے۔

2010 اور 2011

اب ٹیان جن 50 اور ٹیان لی 23 برس کی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔

2012

2012 ان دونوں کے لیے بہت خاص سال ثابت ہوا کیوں کہ اس سال ٹیان لی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

2013

اس سال بھی ان کی نہایت خاص تصویر سامنے آئی، تاہم 2014 میں ان دونوں نے تصویر نہیں لی، جانتے ہیں کیوں؟

2015

کیوں کہ اس سال ٹیان لی اپنے والد کے ساتھ موجود نہیں تھے، وہ امریکا میں مقیم تھے، جہاں ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی اور 2015 میں لی اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یقیناً ایک نہایت خاص اور دل کے قریب نئی کہانی کا آغاز ہوچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025