حضرت موسیؑ کے دور کے فرعون کا نام سامنے آگیا؟

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2019
رعمیس دوم کی ممی — فوٹو بشکریہ ہسٹری ڈاٹ کام
رعمیس دوم کی ممی — فوٹو بشکریہ ہسٹری ڈاٹ کام

برگزیدہ پیغمبر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی داستان حیات تو تمام مسلمانوں کو معلوم ہے جن کا ذکر قرآن مجید میں 135 بار آیا ہے۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام بنی اسرائیل کو فرعون مصر کے مظالم سے بچا کر وہاں سے لے گئے تھے اور اس دوران مصر کا یہ ظالم بادشاہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

توریت اور انجیل میں بھی حضرت موسیٰ کی زندگی کے حوالے سے فرعون کا ذکر موجود ہے، مگر کہیں بھی اس کا نام درج نہیں۔

یہ ذہن میں رہے کہ فرعون اس دور میں مصر کے بادشاہوں کا لقب تھا یعنی جو بادشاہ بنتا اس کو فرعون کہا جاتا۔

قدیم مصر پر اس طرح 30 خاندانوں نے حکومت کی تھی یعنی سیکڑوں فرعون وہاں حکمرانی کرتے رہے تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے عہد میں جو فرعون تھا، اس کا نام کیا تھا؟

نیشنل جیوگرافک کی ایک رپورٹ کے مطابق حضرت موسیٰ کے عہد کے فرعون کی شناخت پر بہت زیادہ بحث ہوچکی ہے مگر بیشتر اسکالرز کا ماننا ہے کہ بنی اسرائیل کی مصر سے روانگی فرعون رعمیس دوم کے عہد میں ہوئی تھی۔

انجیل میں بتایا گیا کہ بنی اسرائیل سے Pithom اور رعمیسز نامی شہر بیگار میں تعمیر کرائے گئے تھے اور مصری تاریخ سے تصدیق ہوتی ہے کہ 19 ویں خاندان کے بادشاہوں (1293 سے 1185 قبل مسیح) نے سرزمین شام میں بڑی فوجی مہم کا آغاز کیا تھا۔

فرعون Seti اول (1290 سے 1279 قبل مسیح تک حکومت) نے ایک نیا فوجی شہر تعمیر کیا جسے اس کے جانشین رعمیس دوم (1279 سے 1213 قبل مسیح) نے رعمیسز کا نام دیا اور اسی نے ایک دوسرا شہر پر اتوم (Per Atum) کو تعمیر کرایا جس کا ناممکنہ طور پر بگڑ کر Pithom ہوگیا۔

اسی طرح اسرائیل کا پہلا حوالہ رعمیس دوم کے بعد فرعون بننے والے منفتاح کے عہد کی نقشین لوح میں ملتا ہے اور یہ یادگاری لوح 1207 قبل مسیح کی ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ بنی اسرائیل کی روانگی منفتاح کے عہد سے پہلے ہوئی ہوگی ممکنہ طور پر 1280 سے 1220 قبل مسیح کے دوران۔

بنی اسرائیل کے خروج کا کوئی ریکارڈ کسی مصری ٹیبلیٹ یا لوح یں نہیں ملتا مگر یہ غیرمعمولی نہیں، کیونکہ مصری شاہی خادان میں شکستوں کو ریکارڈ کرنے کی عادت نہیں تھی۔

خیال رہے کہ قرآن مجید میں حضرت موسیٰ کے قصے میں 2 فرعونوں کا ذکر آتا ہے، ایک وہ جس کے زمانہ میں آپ کی پیدائش ہوئی اور جس کے گھر آپ نے پرورش پائی، جبکہ دوسرا وہ جس کے پاس دین حق کی دعوت اور بنی اسرائیل کی رہائی کا مطالبہ لے کر پہنچے اور وہ بحیرہ احمر (بحیرہ قلزم بھی کہا جاتا ہے) میں غرق ہوا۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ پہلا فرعون رعمیس دوم تھا جبکہ جس فرعون کے غرق ہونے کا ذکر ہے وہ منفتاح تھا اور قرآن مجید میں اس کی لاش کو نشان عبرت بنانے کا بھی کہا گیا۔

بہر حال یہ تاریخی قیاسات ہی ہیں اور مصری، اسرائیلی اور عیسوی جنتریوں کے تطابق سے بالکل صحیح تاریخوں کا حساب لگانا مشکل ہے۔

تاہم یہ بھی مانا جاتا ہے کہ سمندر میں غرق ہونے والے فرعون کی لاش پانی نے باہر پھینک دی تھی جس کے بعد اسے ممی بنا کر تابوت میں رکھ دیا گیا تھا۔

ان دونوں فرعونوں کی ممیاں 19 ویں صدی کے آخر میں دریافت کی گئی تھیں اور اب قاہرہ میوزیم میں موجود ہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Sep 05, 2019 11:09pm
ٹھوس تاریخ میں سوائے محمد ﷺ کے کسی اور پیغمبر کے متعلق کچھ نہیں ملتا۔ یعنی تاریخ کے ماخز اس سلسلے میں بالکل خاموش ہیں۔ اگرچہ مصری اور بابل و نینوا کی زبانیں پڑھ لی گئی ہیں۔ حضرت عیسیٰ ع کی تاریخ کے ماخز وہ کتابچے ہیں جو ان کے حواریوں نے ان کے کئی سال بعد لکھے تھے۔ یا انجیل جس کا اب صرف ترجمہ ہی ملتا ہے۔ اس سلسلے میں رضا اسلان Reza Aslan کی کتابیں ضرور پڑھنی چاہیے ہیں وہ کچھ روشنی ڈالتی ہیں۔ پیغیمبروں کے قصص عقل و حکمت سکھاتے ہیں۔
rizwan ali soomro Sep 06, 2019 09:28am
phela mein yehi samjh raha ta ka hazrat moosa (A.S) na jis firoon ka ghar parvarish paaye or jis ka dour mein wo is duniya mein tashreef awari ki or jis ko dawat e haq wo aik hi insaan ta
true Sep 06, 2019 12:31pm
All evidences of Mosa a.s. are available on net videos with passage in Aqaba Ocean a right finger of Red Sea towards Mount Sinai at Saudi Arabia now days. All evidences are present according Quran Ayats. Chariots horses human bones in water passage of Egyptian Army, 12 stones of Springs, Golden Altar, Mount Sinai with dark mountain at top due to Allah fire etc.
SHAHID SATTAR Sep 06, 2019 08:36pm
The Qur'an mentions only about one Pharaoh in whose house Hazrat Moosa was brought up initially as well as later on when he left Misr (Egypt) after a man was inadvertently killed by him. This is clear from the wordings' of when he returns to Egypt and is bestowed prophet hood by Allah and sent to the Pharaoh to preach, the pharaoh reminds Hazrat Moosa about how he was brought up in his house and escaped after the killing of the man. For any one who has read the Qur'an and understands it, this is very clear without any doubts.
SHAHID SATTAR Sep 06, 2019 08:44pm
Besides the fact that the Qur'an clearly states that Allah will preserve the body of the Pharaoh for posterity to make the people believe in His might. The Pharaoh whose body was drowned has been located and is probably displayed in the British Museum.