پاکستان، سری لنکا سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2019
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 27ستمبر کو کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 27ستمبر کو کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے اور سابق آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ بون سیریز کے دوران میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز 27ستمبر سے ہو گا اور ان میچ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سیریز کے دوران جو ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے امپائرز جوئیل ولس اور مائیکل گف بھی سیریز میں فرائض انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ مائیکل گف رواں سال پاکستان سپر لیگ کے میچز میں امپائرنگ کےلیے بھی پاکستان آ چکے ہیں۔

سابق آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ بون 107 ٹیسٹ اور 181 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں اور وہ 2011 کے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

آئی سی سی آفیشل کی حیثیت سے بھی بون کا کیریئر انتہائی کامیاب رہا اور وہ اب تک 135 ون ڈے اور 51 ٹی20 میچوں میں میچ آفیشل کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار بھی سیریز کے دوران اماپئرنگ کی ذمے داریاں انجام دیں جبکہ ان کے ہمراہ شوزاب رضا اور آصف یعقوب بھی ایکشن میں ہوں گے۔

27 ستمبر کو شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمے داریاں انجام دیں گے جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔

دوسرا ایک روزہ میچ میں 29ستمبر کو کھیلا جائے گا جس میں مائیکل گف اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ جوئل ولسن تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ون ڈے میچ میں جوئل ولسن اور علیم ڈار میدان میں فرائض نجام دیتے ہوئے نظر آئیں گے جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کیے گئے ہیں۔

لاہور میں ہونے والے پہلے ٹی20 میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا میدان میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شوزب رضا تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر کی ذمے داریاں انجام دیں گے۔

دوسرے ٹی20 میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دوسرے کے آخری میچ اور تیسرے ٹی20 میں علیم ڈار اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز جبکہ آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور طارق رشید فورتھ امپائر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں