نادیہ حسین کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک، نازیبا تصاویر شیئر کردی گئیں

30 ستمبر 2019
اداکارہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کا اکاؤنٹ ان فالو کردیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کا اکاؤنٹ ان فالو کردیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا جس کے بعد اس پر قابل اعتراض تصاویر پوسٹ کی جارہی ہیں۔

نادیہ حسین نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی خبر کی تصدیق خود انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔

ماڈل نے مداحوں کو بتایا کہ ان کا فیس بک پیج 'نادیہ حسین آفیشل' ہیک کرلیا گیا ہے جبکہ درخواست کی کہ مداح اس اکاؤنٹ کو ان فالو کرنے کے ساتھ ساتھ اسے رپورٹ بھی کریں۔

نادیہ حسین کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد اس پر کچھ قابل اعتراض مواد شائع کیا گیا۔

چند روز قبل ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ کے ذریعے فیس بک کے ان اکاؤنٹس کا حوالہ دیا تھا جسے وہ استعمال کرتی ہیں۔

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ان دو اکاؤنٹس نادیہ حسین سلون اور نادیہ حسین خان آفیشل کے علاوہ وہ کوئی اور اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتی۔

البتہ اب اداکارہ نے اپنے ایک تیسرے اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی خبر شیئر کی، جو کہ ان کا فین پیج ہے۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو نادیہ حسین اس وقت ہدایت کار حسیب علی کے ایک ڈرامے میں کام کررہی ہیں۔

اس میں وہ منفی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں