کوئٹہ: فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منگل کی رات فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، مسلح افراد نے موتی رام روڈ پر ایک دکان پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں اس میں بیٹھے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص چل بسا۔ واقعے کے بعد حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
پولیس اور ایف سی حکام موقع واردات پر پہنچ گئے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
ایک دوسرے واقعے میں سریاب روڈ پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور کارروائی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
خیال رہے کہ دہشت گردی اور پر تشدد واقعات کے پیش نظر کوئٹہ میں پولیس اور نیم فوجی اہلکار گشت پر معمور کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس کے باوجود شہر میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے دو شیعہ مسلمانوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں