• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

چائے بنانے سے انکار پر شوہر اور دیور کا خاتون پر بہیمانہ تشدد

شائع October 14, 2019
خاتون کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے — فوٹو:شٹراسٹاک
خاتون کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے — فوٹو:شٹراسٹاک

صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے شہر میاں چنوں میں چائے بنانے سے انکار پر خاتون کے شوہر، دیور اور اس کے بیٹے نے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا اور خاتون کی ناک کاٹ دی۔

میاں چنوں کے صدر پولیس تھانے میں متاثرہ خاتون کی جانب سے ردک کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس کے دیور اور ان کا بیٹا کلہاڑی لے کر آئے اور الزام عائد کیا کہ اس نے چائے بنانے سے انکار کیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ ان کے دیور نے ان کی ناک کے دائیں جانب کلہاڑی مار زخمی کیا اور دیور کے بیٹے نے ہاتھ پر دوسری کلہاڑی سے وار کیا۔

مزید پڑھیں: شادی سے انکار پر تشدد اور خاتون سے معافی منگوانے کی ویڈیو وائرل

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ان کے دیور نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور اس کے شوہر نے بچانے کے بجائے دیور کے ساتھ مل کر مارنا شروع کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جب علاقے میں موجود دیگر افراد نے شور سنا تو وہ گھر کے اندر آئے اور خاتون کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: خاتون کو ہراساں، بدترین تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

ساتھ ہی پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 345 (خاتون پر حملے) کے تحت تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ملک طیب سرفراز نے بتایا ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) خانیوال کی ہدایات پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے اور خاتون کے شوہر اور دیور کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور متاثرہ خاتون کے دیور کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024