• KHI: Sunny 27.3°C
  • LHR: Heavy Rain 23.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C
  • KHI: Sunny 27.3°C
  • LHR: Heavy Rain 23.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C

'یہ دل میرا' ہراسانی کی تشہیر، رومانوی کہانی یا کچھ اور؟

شائع October 25, 2019 اپ ڈیٹ October 25, 2019 04:19pm
ڈرامے کی پہلی قسط 30 اکتوبر کو نشر ہوگی — فوٹو/ انسٹاگرام
ڈرامے کی پہلی قسط 30 اکتوبر کو نشر ہوگی — فوٹو/ انسٹاگرام

پاکستان کی نامور جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کا ڈراما 'یہ دل میرا' جلد ریلیز ہونے والا ہے، جس کے حال ہی میں سامنے آئے کچھ ٹیزرز سوشل میڈیا پر زیر بحث بنے ہوئے تھے۔

ڈرامے کے سامنے آئے دوسرے ٹیزر کے بعد دونوں اداکاروں پر 'ملازمت کی جگہ پر ہراسانی' کی تشہیر کا الزام لگادیا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جس کی وجہ یہ تھی کہ اس ٹیزر میں سجل علی ایک دفتر میں انٹرویو کے لیے پہنچتی ہیں جہاں احد رضا میر انٹرویو کے دوران کام کے حوالے سے سوالات کرنے کے بجائے ذاتی زندگی سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سجل علی اور احد رضا میر کی رومانوی کہانی ’یہ دل میرا‘

بعدازاں ڈرامے کی مصنفہ فرحت اشتیاق نے مداحوں کو بتایا کہ یہ صرف ڈرامے کی کچھ جھلکیاں ہیں اور وہ کبھی انہیں مایوس نہیں کریں گی۔

جبکہ اب 'یہ دل میرا' کے چند اور پروموز سامنے آگئے ہیں، جس سے کہانی میں نیا ٹوسٹ نظر آیا۔

ڈرامے کے پہلے پرومو میں دکھایا گیا کہ احد رضا میر اور سجل علی ایک ہی دفتر میں موجود ہیں، شروعات میں ان کا تعلق اچھا نہیں جبکہ بعدازاں احد سجل کو شادی کی پیشکش کردیتے ہیں۔

جبکہ دوسرے پرومو میں ان دونوں کو کسی آسیب زدہ گھر میں دکھایا گیا، جہاں سجل نہایت خوفزدہ ہیں۔

تیسرے پرومو میں ان دونوں کے ماضی کو پیش کیا گیا جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ احد سجل سے کوئی راز چھپا رہے ہیں۔

جبکہ چوتھے پرومو میں یہ بات سامنے آئی کہ احد رضا میر بچپن میں ہوئے کسی حادثے کا بدلہ لیں گے۔

’یہ دل میرا‘ کو ہم ٹی وی پر 30 اکتوبر کو نشر کردیا جائے گا، اس ڈرامے کی کاسٹ میں عدنان صدیقی بھی موجود ہیں جو شاید سجل کے والد کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ سجل اور احد اس سے قبل ہم ٹی وی کے کامیاب ڈرامے 'یقین کا سفر' اور 'آنگن' میں کام کرچکے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے بےحد سراہا تھا۔

رواں سال ان دونوں نے منگنی کی، جس کے بعد سے ان کا شمار پاکستان کی خوبصورت جوڑیوں میں کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026