بینکوں سے اکاؤنٹ ہولڈرز کے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات طلب

29 اکتوبر 2019
بانڈ ہولڈرز کی تفصیلات ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت بھی مطلوب ہیں، چیئرمین ایف بی آر — فائل فوٹو / ڈان نیوز
بانڈ ہولڈرز کی تفصیلات ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت بھی مطلوب ہیں، چیئرمین ایف بی آر — فائل فوٹو / ڈان نیوز

وفاقی رونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے تمام بینکوں سے مختلف اکاؤنٹ ہولڈرز کی طرف سے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شبر زیدی نے تمام بینکوں کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی طرف سے مختلف اکاؤنٹ ہولڈرز کی جانب سے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات ابھی تک ایف بی آر کو فراہم نہیں کی گئیں۔

انہوں نے مراسلے میں تمام بینکوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ بانڈ ہولڈرز کی تفصیلات فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کے تحت بھی مطلوب ہیں۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کی رقوم انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں ہو رہی، بانڈ واشنگ کے تحت ٹیکس ادائیگی کو چھپایا جا رہا ہے اور ود ہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: 3 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا، شبر زیدی

ان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ اور ریکارڈ کے مطابق ایسی رقوم آف بیلینس شیٹ کے طور پر ظاہر ہوتی ہیں، لین دین کے نظام کو ریگولیٹ کرنے کے لیے تمام دولت اور ود ہولڈنگ کو قانون کے تحت ظاہر کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے بینک سربراہاں سے درخواست کی کہ و ہ اس سلسلے میں ضروری معلومات فوری فراہم کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں