فیس بک کی جانب سے صارفین کو بہت جلد انکرپٹڈ آڈیو اور ویڈیو چیٹ کی سہولت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مختلف ایپس کے نت نئے فیچرز قبل از وقت سامنے لانے والی ایپ ریسرچر جین مینچون وونگ کے مطابق فیس بک میسنجر کے سیکرٹ کنورزیشن میں اس نئے فیچر کو آزمایا جارہا ہے۔

سیکرٹ کنورزیشن نامی فیچر میسنجر میں 2016 میں متعارف کرایا گیا تھا، جو صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ فراہم کرتا ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے میسنجر ایپ اوپن کرکے ٹاپ پر دائیں جانب نیو میسج کے آئیکون پر کلک کریں اور پھر سیکرٹ یا لاک والے آئیکون پر ٹیپ کریں۔

جین مینچون وونگ نے ٹوئیٹ میں ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جس میں بظاہر یہ مینسجر کی معمول کی چیٹ جیسا ہی نظر آتا ہے مگر کونے پر آڈیو اور ویڈیو کال کے آئیکونز نظر آرہے ہیں۔

یہ نیا فیچر فیس بک کی جانب سے تمام ایپس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو توسیع دینے کے منصوبے کا حصہ محسوس ہوتا ہے جس کا اعلان کچھ عرصے پہلے مارک زکربرگ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

مگر ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا مگر بظاہر یہ جلد پیش کیا جاسکتا ہے۔

جین وونگ نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی کی جانب سے وائس اسسٹنٹ کو مین ایپ پر لایا جارہا ہے جو کہ گوگل اسسٹنٹ اور ایپل سری کا حریف ثابت ہوگا۔

اس پر فیس بک کی جانب سے 2018 سے کام کیا جارہا ہے تاہم اب تک اسے متعارف نہیں کرایا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں