حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

30 نومبر 2019
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا—فوٹو:کریٹیو کامنز
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا—فوٹو:کریٹیو کامنز

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم دسمبر سے لائٹ ڈیزل 2روپے 90پیسے فی لیٹر سستا ہوگا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا ہوگا جس کے بعد نئی قیمت 82 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کم کردیے گئے ہیں اور نئی قیمت 113 روپے 99 پیسے ہوگی، مٹی کا تیل 83 پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعد 96 روپے 35 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول ایک روپے مہنگا

وفاقی حکومت نے لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے جو 85 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 82 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

یاد ہے کہ وفاقی حکومت نے 31 اکتوبر 2019 کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.27 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ ماہ بھی 6.56 روپے فی لیٹر کم کردیے تھے اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت بھی 2.39 روپے کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7 فیصد کمی

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول کی نئی قیمت 114.24 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127.41 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 97.18 روپے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 85.33 روپے فی لیٹر ہوگیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں