سننے یا پڑھنے میں یہ الجھن میں ڈال دے گا مگر یہ بہت سادہ چیز ہے، یعنی جی میل میں اب آپ ایک ای میل یا متعدد ای میلز کسی اور ای میل میں کسی تصویر یا فائل کی طرح اٹیچ کرسکتے ہیں۔

ایک بلاگ میں گوگل نے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار صورتحال ایسی ہوتی ہے کہ متعدد ای میلز کو الگ الگ ایک ہی فرد کو بھیجنا پڑتا ہے، تو اس کا حل ان ای میلز کو اٹیچمنٹ کی شکل میں بھیج کر اوپر چند لائنوں میں ان ای میلز کے بارے میں لکھ کر وضاحت کردیں اور ارسال کردیں۔

یہ فیچر ایسا نہیں جو اکثر استعمال میں آئے گا مگر یقیناً اس آپشن کی موجودگی سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا۔

اس کو کیسے استعمال کیا جائے گا وہ آپ نیچے جی آئی ایف فوٹو میں دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

ای میل میں اٹیچمنٹ کے بعد یہ ای میلز .eml فائلز میں تبدیل ہوجائیں گے اور ایسی کوئی حد نہیں کہ آپ ایک وقت میں کتنی ای میلز اٹیچ کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کو 9 دسمبر سے دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور 15 دن تک یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس کو چیک کرنے کے لیے آپ کسی ای میل کو سلیکٹ کریں (اوپر ہیڈلائن کے نیچے موجود تصویر کو دیکھ لیں) اور پھر تھری ڈاٹ مینیو میں دیکھیں کہ forward as attachment موجود ہے یا نہیں۔

اس سے پہلے گزشتہ ماہ جی میل ڈائنامک ای میل کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس میں متعارف کرایا گیا تھا۔

ڈائنامک ای میلز ، ای میل کے لیے اے ایم پی بناتی ہے تاکہ صارفین میسج کے اندر رہتے ہوئے ہی اپنا کام کرسکے۔

تبصرے (0) بند ہیں