عابد علی نے نیا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

23 دسمبر 2019
عابد علی کو عمدہ کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
عابد علی کو عمدہ کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی کرکٹر عابد علی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں آمد کے ساتھ ہی اپنی دھاک بٹھا دی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ وہ نت نئے ریکارڈز قائم کرتے جا رہے ہیں۔

ون ڈے ڈیبیو کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی سنچری اسکور کرنے کے بعد عابد علی نے ملنے والے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی سنچری اسکور کی۔

مزید پڑھیں: ’ہاں فواد اچھا ہے لیکن فلاں، فلاں کھلاڑی بھی اچھے ہیں‘

عابد علی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں متعدد ریکارڈز کے ساتھ ساتھ ایک اور منفرد ریاکرڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے عابد علی نے دوسرے میچ میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

اس کے ساتھ ہی عابد علی پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں کیریئر کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں اور اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی یہ اعزاز حاصل نہیں کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں: عابد علی کے لیے کچھ افسوسناک اعداد و شمار

اس کے ساتھ ساتھ سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 321 رنز بنانے والے اوپننگ بلے باز کو بہترین کھیل پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

یاد رہے کہ اوپننگ بلے باز عابد علی سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے تھے۔

ایک دہائی سے زائد ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگا کر صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے بلے بازکراچی ٹیسٹ میں سنچری کی بدولت ابتدائی 2 میچوں میں لگاتار دو سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے تھے۔

مزید پڑھیں: عابد علی نے جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

اس کے علاوہ عابد نے اپنے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچوں کی 3 اننگز میں 321 رنز بناکر مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کا دہائیوں پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا جنہوں نے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کی 3 اننگز میں 319 رنز بنائے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں