شین واٹسن نے اردو میں پاکستانیوں کو کیا پیغام دیا؟

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2020
شین واٹسن نے شائقین کرکٹ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی— اسکرین شاٹ
شین واٹسن نے شائقین کرکٹ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی— اسکرین شاٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی شائقین کرکٹ کے جوش و خروش میں اضافہ ہوگیا اور وہ پوری شدت کے ساتھ لیگ کے آغاز کے منتظر ہیں۔

شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ مقامی اور انٹرنیشنل کرکٹرز بھی پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں اور انہیں میں سے ایک سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن بھی ہیں۔

سابق مایہ ناز آسٹریلین آل راؤنڈر بھی پاکستان سپر لیگ 2020 میں شرکت کے لیے پرعزم ہیں اور انہوں نے شائقین کرکٹ کے نام اردو میں خصوصی پیغام دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار نے پاکستان کی قومی زبان میں دیے گئے پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں، شین واٹسن آ رہا ہے پاکستان۔

انہوں نے شائقین کرکٹ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب پرپل فورس کو سپورٹ کریں، اس بار ہو گا کوئٹہ، کوئٹہ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سال کے پہلے دن پاکستان سپر لیگ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا تھا اور ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس مرتبہ ایونٹ کے تمام 34میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے اور کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان ان میچز کی میزبانی کریں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے سپر اسٹارز پاکستان سپر لیگ میں شرکت اور پاکستان آنے کے حوالے سے پہلے ہی رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں