ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں اگر رائل رمبل کو سب سے دلچسپ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ تیس ریسلرز کے درمیان ہونے والا مرکزی میچ میں ان افراد کو بھی دلچسپی ہوجاتی ہے جو اس کھیل کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے۔

اس سال ہوسٹن میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا سال کا پہلا بڑا ایونٹ رائل رمبل ڈریو میکنٹائر کے نام رہا۔

تیس افراد کے مقابلے رائل رمبل کو دیکھنے کے لیے کئی دنوں سے پرستار بے صبری سے انتظار کررہے تھے اور رومن رینز کو کو اس میں کامیابی کے لیے فیورٹ سمجھا جارہا تھا مگر یہ مقابلہ ایک غیرمتوقع ریسلر نے اپنے نام کیا۔

درحقیقت اس ریسلر کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ یہ ایونٹ جیت سکتا ہے مگر امکانات بہت کم ظاہر کیے جارہے تھے۔

ایونٹ کے اہم ترین مقابلے یعنی رائل رمبل کا آغاز ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بروک لیسنر اور ایلاس نے کیا ، جن میں سے بروک لیسنر 26 منٹ سے زائد وقت تک رنگ میں موجود رہے اور 2 سے 14 نمبر تک آنے والے ریکارڈ 13 ریسلرز کو نکال باہر کیا۔

ریسلر اس ترتیب سے رنگ میں آئے :

1۔ بروک لیسنر

2۔ ایلاس

3۔ ایرک رون

4۔ رابرٹ روہوڈ

5۔ جان موریسن

6۔ کوفی کنگسٹن

7۔ رے مسٹریو

8۔ بگ ای

9۔ سیزارو

10۔ شیلٹن بنجامن

11۔ شنسکے ناکامورا

12۔ ایم وی پی

13۔ کیتھ لی

14۔ براﺅن اسٹرومین

15۔ ریکوشیٹ

16۔ ڈریو میکنٹائر

17۔ دی مز

18۔ اے جے اسٹائلز

19، ڈولف زیگلر

20۔ کارل اینڈرسن

21۔ ایج

22۔ کنگ بورن کوربن

23۔ میٹ ریڈل

24۔ لیوک گولوز

25۔ رینڈی اورٹن

26۔ رومن رینز

27۔ کیون اوئنز

28۔ الیسٹر بلیک

29۔ سموا جو

30۔ سیٹھ رولنز

اس سے قبل واضح نہیں تھا کہ ریسل مینیا 36 میں بروک لیسنر کا مدمقابل کون ہوگا مگر اب وہ نام سامنے آچکا ہے۔

بروک لینسر اس میچ میں اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کا دفاع نہیں کررہے تھے مگر یہ مانا جارہا تھا کہ جو ان کو رنگ سے باہر کرے گا وہی ان کا ریسل مینیا میں حریف بھی ہوگا۔

اور یہ کام 16 ویں نمبر پر آنے والے ڈریو میکنٹائر نے کیا اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کئی برس بعد ڈبلیو ڈبلیو ای نے اتنا دلچسپ رائل رمبل مقابلہ ناظرین کو دکھایا جس کے آخر تک دیکھنے والے اندازہ لگانے سے قاصر تھے کہ فاتح کون ہوگا۔

اسی طرح مقابلے میں کئی برس (2011 میں) پہلے طبی بنیادوں پر ریٹائر ہونے والے ریسلر ایج کی غیرمتوقع واپسی بھی ہوئی اور انہوں نے مداحوں کو مایوس بھی نہیں کیا۔

مقابلے کے آخر میں جو 4 ریسلر بچے تھے ان میں رینڈی اورٹن، ایج، رومن رینز اور ڈریو میکنٹائر شامل تھے۔

سب سے پہلے رینڈی اورٹن کو ایج نے باہر کیا، جبکہ ایج رومن رینز کے ہاتھوں رنگ سے باہر گئے، سب سے آخر میں رومن رینز ڈریو میکنٹائر کے ہاتھوں باہر گرے اور اس طرح اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے ریلسر نے رائل رمبل کوجیت لیا۔

اس طرح ڈریو میکنٹائر کو اسٹار بنانے کا ڈبلیو ڈبلیو ای کا پروگرام اس کامیابی کے ساتھ کافی حد تک مکمل ہوگیا جو ایسا لگتا ہے کہ ریسل مینیا میں بروک لیسنر سے مقابلہ کرنا ہی پسند کریں گے۔

اس سے قبل دیگر مقابلوں میں را ویمن چیمپئن شپ میچ میں بیکی لنچ نے آسکا کو شکست دی جبکہ یونیورسل چیمپئن دی فائینڈ برے وائیٹ نے ڈینیئل برائن کے خلاف اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔

اسمیک ڈاﺅن ویمن چیمپئن شپ میچ میں بیلے نے لیسی ایوانز کے خلاف اپنے اعزاز کا دفاع کیا، خواتین کی رائل رمبل میچ میں کامیابی شیرولیٹ فلیئر کے نام رہی۔

رومن رینز نے فالز کاﺅنٹ اینی ویئر میچ میں کنگ کوربن کو شکست دی۔

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں