• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

شائع January 31, 2020
فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، وزارت خزانہ — فائل فوٹو
فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، وزارت خزانہ — فائل فوٹو

حکومت نے فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کے بیان میں کہا گیا کہ فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے مہینے کے لیے ڈیزل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافے اور پیٹرول کی قیمت میں صرف 6 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی۔

حکومتی عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ اوگرا نے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے موجودہ نرخ اور پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2روپے 61 پیسے مہنگا

حکومتی عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ اوگرا نے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے موجودہ نرخ اور پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کی تھی۔

اوگرا نے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بالترتیب 6 پیسے اور 66 پیسے کمی کی تجویز دی تھی۔

خیال رہے کہ حکومت پہلے ہی اضافی ریونیو کے حصول کے لیے تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17 فیصد کرچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اکتوبر 2024
کارٹون : 22 اکتوبر 2024