حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر، پی ایس ایل میں باؤلنگ کر سکیں گے

اپ ڈیٹ 12 فروری 2020
محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن قانونی قرار دے دیا گیا ہے اور اب وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں باؤلنگ کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن آئی سی سی کی منظور شدہ لاہور کی مقامی یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں لیا گیا جس میں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیا۔

مزید پڑھیں: حفیظ کا باؤلنگ ایکشن غیرقانونی قرار، انگلینڈ میں باؤلنگ پر پابندی

آئی سی سی کی جانب سے حتمی اعلان ہونے کے بعد محمد حفیظ عالمی مقابلوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بطور آل راؤنڈر باؤلنگ کروا سکیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں انگلش کرکٹ بورڈ نے قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا جس کے سبب وہ انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایونٹس کے ساتھ ساتھ عالمی ایونٹس میں شرکت سے محروم ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حفیظ کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد حفیظ کا ایکشن اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کئی مرتبہ رپورٹ ہو چکا ہے اور انہیں متعدد مرتبہ پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے تاہم ہر بار وہ اپنے ایکشن کو کلیئر کرانے میں کامیاب رہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں