محبت اور پسند کی شادی کے خلاف لڑکیوں کا حلف

شائع February 15, 2020
فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

جہاں دنیا بھر میں گزشتہ روز 14 فروری کو لوگوں نے ایک دوسرے کو تحائف دے کر ویلنٹائن ڈے کا منایا وہیں بھارتی شہر امراوتی کے ایک کالج میں نوجوان لڑکیوں نے کبھی پیار اور پسند کی شادی نہ کرنے کا حلف اٹھالیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امراوتی میں واقعے ویمن آرٹس اینڈ کامرس کالج کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جہاں گزشتہ روز طالبات سے حلف لیا گیا کہ وہ کبھی محبت نہیں کریں گی اور نہ ہی پسند کی شادی کے حوالے سے سوچیں گی۔

مزید پڑھیں: بھارت: والد سمیت 4 افراد کا لڑکی کے ساتھ ’ریپ‘

طالبات نے عہد لیتے ہوئے کہا کہ 'میں قسم کھاتی ہوں کہ اپنے والدین کہ خود پر کیے بھروسے اور حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کبھی کسی سے محبت میں مبتلا نہیں ہوں گی اور نہ ہی پسند کی شادی کروں گی'۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مرد پروفیسر لڑکیوں سے یہ عہد لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پروفیسر نے طالبات سے یہ حلف بھی لیا کہ وہ ایسے کسی شخص سے شادی نہیں کریں گی جو ان کے والدین سے جہیز طلب کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی لڑکی نے اغوا کرکے ’ریپ‘ کرنے والے سے شادی کرلی

ویڈیو میں طالبات کے ساتھ ساتھ کالج کی پروفیسرز بھی یہ حلف اٹھاتی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔

طالبات کی جانب سے اس انوکھے عمل پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ محبت یا پسند کی شادی کے خلاف نہیں لیکن امید کرتے ہیں کہ لڑکیاں اپنی زندگیوں میں بہتر شریک حیات کا انتخاب کریں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی طلبہ کو یہ حلف اٹھانے پر مجبور نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024