پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز، زلمی اور سلطانز مدمقابل

26 فروری 2020
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز اب تک دو میں سے ایک، ایک میچ جیت چکے ہیں— اسکرین شاٹ
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز اب تک دو میں سے ایک، ایک میچ جیت چکے ہیں— اسکرین شاٹ

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے کا آج سے شروع ہو گا اور آج ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے جس کے ساتھ ہی ملتان میں 12سال کے طویل عرصے کے بعد کسی انٹرنیشنل طرز کے مقابلے کا انعقاد ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ میں دن کے وقفے کے بعد دوبارہ سے دلچسپ مقابلوں کا آغاز ہو رہا ہے اور دونوں ٹیموں نے منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کر کے بھرپور تیاریاں کیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وکٹ اچھی ہو گی اور شائقین کو بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے کوشش ہو گی کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے اچھی کرکٹ کھیلیں، گراؤنڈ اور پچ گراؤنڈ بہت اچھی لگ رہی ہے، امید ہے شائقین کو تینوں شعبوں میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی دونوں نے دو، دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ میں فتح حاصل کی اور دوسرے میں شکست ہوئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7بجے شروع ہو گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں