ایل جی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون وی 60 تھن کیو 5 جی متعارف کرادیا ہے جو ڈوئل اسکرین کیپ ایبل فون ہے۔

یہ فون پہلے بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرایا جانا تھا مگر نئے کورونا وائرس کے نتیجے میں ایونٹ منسوخ ہونے پر اسے اب پیش کیا گیا۔

یہ گزشتہ سال کے وی 50 تھن کیو کا اپ ڈیٹ ورژن ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر، 8 جی بی ریم، 128 سے 256 جی بی ریم (جس کو ایس ڈی کارڈ سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے)اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

ایل جی وی 60 تھن کیو فائیو جی یعنی نام سے ہی واضح ہے کہ اس میں 5 جی سپورٹ موجود ہے جبکہ ہیڈ فون جیک، 32 بٹ ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی اور کمپنی کا اپنا تھری ڈی ساﺅنڈ انجن دیا گیا جو پس منظر کے شور کی جگہ بولنے والے کی آواز پر توجہ دیتا ہے ۔

یہ فون 6.8 انچ کے پی او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے مگر اس میں دوسری اسکرین کو بھی اٹیچ کیا جاسکتا ہے جو جس کے لیے 360 ڈگری hinge کو استعمال کیا جاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ
فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم سے لیس اس فون میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 64 میگا پکسل مین کیمرا، 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا اور ٹائم آف فلائٹ کیمرا موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 10 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

بیک کیمروں سے 8 کے ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے جبکہ ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ بھی موجود ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال اس کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں