• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm

'لگتا ہے ہمیشہ تنہا رہوں گی'

شائع March 11, 2020
رواں سال ایک انٹرویو میں سلینا گومز نے جسٹن بیبر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا — فوٹو: اے ایف پی
رواں سال ایک انٹرویو میں سلینا گومز نے جسٹن بیبر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا — فوٹو: اے ایف پی

امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ 27 سالہ سلینا گومز نے اپنے کیریئر میں تو خوب مقبولیت کمائی اور بہت کامیابی دیکھی لیکن اگر بات ان کی رومانوی زندگی کی کی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ گلوکارہ اس میں کئی بار ناکام رہیں۔

گلوکارہ نے حال ہی میں یوٹیوب پر جینیس نامی اکاؤنٹ پر انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنے رشتوں اور بریک اپس پر بات کی۔

مزید پڑھیں: سلینا گومز نیوز کاسٹر بن گئیں

اپنے حال ہی میں سامنے آئے البم 'ریئر' کے کچھ بول سناتے ہوئے سلینا گومز نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں ایسے کئی مواقع آئے جب انہوں نے خود کو بے حد تنہا محسوس کیا، لیکن لوگ اس بات پر یقین نہیں کرتے کیوں کہ سب کا ایسا ماننا ہے کہ ایک اسٹار کبھی تنہا نہیں ہوسکتا۔

سلینا گومز کا کہنا تھا کہ 'کچھ ایسے دن ہوتے جب میں سو کر اٹھتی اور کافی پریشان ہوتی تو اس وقت مجھے ایسا لگتا جیسے میں ہمیشہ تنہا رہوں گی، لیکن یہ صرف ایک خیال ہوتا، 15 منٹ بعد میں خود سے کہتی کہ ایسا کچھ نہیں ہے کیوں کہ دنیا میں ہر کسی کے لیے کوئی نہ کوئی موجود ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں ابھی بھی خود کو ایک چھوٹی بچی ہی سمجھتی ہوں، مجھے زندگی میں بہت کچھ سیکھنا اور دیکھنا ہے، میرا یقین ہے کہ مجھے زندگی میں پیار بھی ضرور ملے گا'۔

زندگی میں کئی ناکام رومانوی رشتے دیکھنے کے بعد گلوکارہ کا کہنا تھا کہ 'میں نے سنا ہے اور خود بھی تجربہ کیا ہے کہ جب مرد اور خواتین کم عمری میں کسی کو پسند کرتے ہیں تو انہیں دکھ بھی دیتے ہیں کیوں کہ اس سے ان کو عجیب سا اطمینان ہوتا ہے، کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ جسے وہ دکھ دے رہے ہیں اسے ان کا خیال ہے'۔

واضح رہے کہ سلینا گومز اور مشہور زمانہ امریکی گلوکار جسٹن بیبر کا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

دونوں کے درمیان 15 سال کی عمر سے تعلقات استوار ہوگئے تھے — فوٹو: فیس بک
دونوں کے درمیان 15 سال کی عمر سے تعلقات استوار ہوگئے تھے — فوٹو: فیس بک

جسٹن بیبر اور سلینا گومز کے درمیان 2012 میں پہلی بار تعلقات استوار ہوئے تھے تب دونوں میوزک انڈسٹری میں نئے تھے اور دونوں کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر نے میرا جذباتی استحصال کیا، سلینا گومز

سلینا گومز اور جسٹن بیبر کے درمیان 2017 تک تعلقات قائم رہے جس کے بعد دونوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر علیحدگی ہوگئی۔

جسٹن بیبر کے علاوہ سلینا گومز کے تعلقات بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس سے بھی رہے تاہم ان کے ساتھ سلینا گومز کے تعلقات کم وقت تک استوار رہے۔

دونوں کے درمیان 6 سال سے زائد تک تعلقات رہے — فوٹو: اے ایف پی
دونوں کے درمیان 6 سال سے زائد تک تعلقات رہے — فوٹو: اے ایف پی

جسٹن بیبر سے علیحدگی کے بعد سلینا گومز کے حوالے سے خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ انہوں نے بھی اپنا نیا ساتھی ڈھونڈ لیا تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی البتہ انہیں مختلف اداکاروں و گلوکاروں کے ساتھ دیکھا گیا۔

سلینا گومز سے علیحدگی کے بعد اگرچہ جسٹن بیبر نے جلد ہی امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کرلی تاہم اس کے باوجود میڈیا میں جسٹن بیبر اور سلینا گومز کے تعلقات کی خبریں شائع ہوتی رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024