کورونا کے باعث لاک ڈاؤن، وسیم اکرم کی ویڈیو وائرل

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2020
شنیرا اکرم نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، فوٹو: ٹوئٹر
شنیرا اکرم نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، فوٹو: ٹوئٹر

جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خوف سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں وہیں سندھ حکومت نے بھی صوبے میں 15 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

ایسے میں ہر کوئی گھروں میں مصروف رہنے کا کوئی نہ کوئی ذریعہ ڈھونڈ رہا ہے، جہاں سوشل میڈیا پر لوگ ایک دوسرے کو اس حوالے سے مشورے دیتے نظر آئے وہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ گھر تک محدود ہیں اور اس وقت ان کی پہلی ترجیح یقیناً گھر والوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی عائلہ والد کے بال سنوارنے میں مصروف ہیں جبکہ وسیم اکرم مسکراتے ہوئے کیمرے کو دیکھ رہے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جبکہ وسیم اکرم کے مداح بھی اس ویڈیو کو پسند کرتے نظر آئے۔

سوئنگ کے سلطان سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور شنیرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: صوبہ سندھ میں رات 12بجے سے لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ رات سے ہو گیا ہے جبکہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کراچی میں فوج، رینجرز اور پولیس کے دستوں نے گشت شروع کردیا تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز صوبے میں بڑھتے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عوام کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

پیر کی صبح تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 804 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 6 افراد اس بیماری سے ہلاک بھی ہوچکے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں