• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am

ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان، 2021 میں انعقاد ہوگا

شائع March 30, 2020 اپ ڈیٹ April 7, 2020
ٹوکیو اولمپکس ایک سال کے التوا کے بعد آئندہ سال 24اگست سے منعقد ہوں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
ٹوکیو اولمپکس ایک سال کے التوا کے بعد آئندہ سال 24اگست سے منعقد ہوں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

رواں سال ملتوی کیے کیے گئے ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا اور اب گیمز کا انعقاد آئندہ سال 23جولائی سے ہو گا۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے پیر کو ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث اولمپکس 2020 اگلے سال تک ملتوی

تاہم 2021 میں انعقاد ہونے کے باوجود اولمپکس کو 'ٹوکیو 2020' کا نام ہی دیا جائے گا۔

25اگست 2020 سے شروع ہونے والے پیرالمپکس کو بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے اور اب گیمز کا انعقاد آئندہ سال 24اگست سے 5ستمبر 2021 تک کھیلے جائیں گے۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر تھامس باک نے کہا کہ ٹوکیو 2020 کی انتظامی کمیٹی، ٹوکیو میٹروپولیٹن گورنمنٹ، جاپانی حکومت اور دیگر تمام متعلقہ افراد کے ساتھ کام کرنے کے لیے پراعتماد ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:'انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ہماری زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے'

'انسانیت اس وقت تاریک سرنگ سے گزر رہی ہے، اس سرنگ کے اختتام پر ٹوکیو اولمپکس روشنی بن سکتے ہیں'۔

انٹرنیشنل پیرالمپکس کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسن نے کہا کہ جب آئندہ سال پیرالمپکس کا انعقاد ہو گا تو یہ انسانیت کے اتحاد اور انسانی جرات کا مظہر ہو گا۔

'اب جبکہ پیرالمپکس کے انعقاد میں 512دن باقی ہیں تو تو پیرالمپکس تحریک سے جڑے تمام افراد کی ترجیح ہونی چاہیے کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ محفوظ رہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے سبب یورو کپ اور کوپا امریکا ایک سال کیلئے مؤخر

واضح کورونا وائرس سے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور وائرس سے متاثرہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اکٹر ملکوں کی جانب سے ایونٹ کو ملتوی کرنے کے مطالبات کیے گئے تھے۔

بالآخر مسلسل مطالبات کے پیش نظر گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

اولمپکس کے مقابلوں کے لیے تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے عالمی سطح پر متاثر ہونے والے دیگر ایونٹس کو بھی مدنظر رکھا گیا اور یہی وجہ ہے کہ آئندہ سال امریکا میں شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کو بھی ایک سال کے لیے منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں، کینیڈا ایونٹ سے دستبردار

ورلڈ ایتھلیٹس چیمپیئن شپ کا انعقاد آئندہ سال اوریگو میں 6اگست سے 15اگست 2021 تک ہونا تھا لیکن اب اس کا انعقاد 2022 میں ہو گا۔

یاد رہے کہ جدید اولمپکس کو جنگوں کے سوا کسی بھی دور میں ملتوی نہیں کیا گیا۔

آخری مرتبہ اولمپکس کو 1940 میں جنگ عظیم دوئم کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا اور حسن اتفاق یہ کہ اس سال بھی اولمپکس کا انعقاد ٹوکیو میں ہی ہونا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 10 دسمبر 2024
کارٹون : 9 دسمبر 2024