• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

کورونا وائرس سے امریکا و فرانس میں ایران سے زیادہ ہلاکتیں

شائع March 31, 2020
رپورٹ کے مطابق امریکا و فرانس میں پہلی بار ریکارڈ 500 تک ہلاکتیں ہوئیں — فوٹو: اے پی
رپورٹ کے مطابق امریکا و فرانس میں پہلی بار ریکارڈ 500 تک ہلاکتیں ہوئیں — فوٹو: اے پی

یورپی ملک فرانس میں 30 مارچ کو ریکارڈ 418 جب کہ امریکا میں پہلی بار کورونا وائرس کی وجہ سے 500 ہلاکتیں ہونے کے بعد دونوں ممالک میں ہلاکتیں بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوگئیں جو ایران سے زیادہ ہیں۔

ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی تھیں اور 31 مارچ کی صبح تک وہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 757 تھی۔

تاہم امریکا اور فرانس میں پہلی بار سب سے زیادہ ہلاکتیں ہونے کے بعد دونوں ممالک ایران سے ہلاکتوں میں آگے نکل گئے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 30 مارچ کو پہلی بار ریکارڈ 500 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوگئی۔

امریکا میں ہونے والی 3 ہزار ہلاکتوں میں سے صرف 1200 ہلاکتیں ایک ہی ریاست نیویارک میں ہوئیں جہاں کورونا وائرس کے مریض بھی سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں 31 مارچ کی صبح تک جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوچکی تھی، وہیں وہاں پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار تک جا پہنچی تھی اور صرف امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ جو مجموعی طور پر چین اور ایران کے مشترکہ کیسز سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کورونا وائرس کے مریض چین سے بھی بڑھ گئے

چین میں کورونا وائرس سے 82 ہزار جب کہ ایران میں 42 ہزار تک افراد متاثر ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے مشترکہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے بھی کم بنتی ہے مگر امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

امریکا کی طرح یورپی ملک فرانس میں بھی پہلی بار 30 مارچ کو 418 ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں بھی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی جو ایران سے بھی زیادہ ہے۔

فرانس میں 31 مارچ کی صبح تک کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوچکی تھیں جب کہ وہاں مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 45 ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔

امریکا اور فرانس میں اگر یوں ہی ہلاکتیں جاری رہیں تو ممکنہ طور پر دونوں ممالک سب سے زیادہ متاثر ممالک اٹلی اور فرانس سے بھی ہلاکتوں مین آگے نکل جائیں گے۔

امریکی ماہرین صحت نے پہلے ہی خدشہ ظاہر کر رکھا ہے کہ وہاں پر کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ تک جا سکتی ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت بھی یورپ اور امریکا کو کورونا کا مرکز قرار دے چکا ہے۔

31 مارچ کی صبح تک دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار کے قریب جا پہنچی تھی۔

کورونا کے سب سے زیادہ مریض ایک لاکھ 65 ہزار امریکا میں تھے جب کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں 11 ہزار 591 اٹلی میں ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024