عدالت نے بینک اکاؤنٹ کی بحالی سے متعلق فریال تالپور کی درخواست مسترد کردی

اپ ڈیٹ 01 اپريل 2020
احتساب عدالت نے ان کی بیٹیوں کے 2 اکاؤنٹ بحال کردیے—فائل فوٹو: اے ایف پی
احتساب عدالت نے ان کی بیٹیوں کے 2 اکاؤنٹ بحال کردیے—فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ذاتی بینک اکاونٹس بحالی سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما فریال تالپور کی پٹیشن مسترد کردی۔

تاہم اس ضمن میں احتساب عدالت نے ان کی بیٹیوں کے 2 اکاؤنٹ بحال کردیے۔

مزیدپڑھیں: آصف زرداری کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پیش کردہ پٹیشن پر مذکورہ حکم جاری کیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کا نام سامنے آنے کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مراسلے میں ان کے تمام اکاؤنٹس منجمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عدالت کے مذکورہ احکامات کے بعد 3 اکاؤنٹس منجمد ہوگئے جن میں سے ایک فریال تالپور اور 2 اکاؤنٹس ان کی بیٹیوں کے نام ہیں۔

فریال تالپور کے وکیل چوہدری ریاض نے عدالت کے روبرو لائل پیش کیے کہ ان کے ذاتی اکاؤنٹ کے علاوہ نیب نے ان کے بچوں کے اکاؤنٹ بھی منجمد کردیے ہیں جن پر کوئی الزامات عائد نہیں ہے۔

مزیدبپڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم عبدالمجید غنی کی ضمانت منظور

انہوں نے دلائل دیے کہ نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں زرداری گروپ آف کمپنیز کے اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں لیکن اس معاملے سے ان کے مؤکل کے خاندانی کھاتوں کا کوئی تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

استغاثہ کے مطابق سمٹ بینک، سندھ بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ میں 29 اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کے کھاتوں کو منجمد کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اگست 2018 میں بینکنگ عدالت میں دائر عبوری چالان میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید، ان کے بیٹوں اور 10 سے زائد دیگر افراد کو نامزد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد

نیب پراسیکیوٹر نے لائل پیش کیے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کی درخواست قابل سماعت نہیں کیونکہ قانون کے مطابق ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔

جس پر فریال تالپور کے وکیل نے کہا کہ بیورو نے انکوائری کو حتمی شکل دینے سے پہلے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا اعتراف کیا تھا۔


یہ خبر یکم اپریل 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں