• KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 15.1°C

کوئٹہ: افغان قونصل خانے کا اہلکار گمشدہ

شائع July 28, 2013

افغان قونصل خانے کے اہلکار محمد ہاشم۔ تصویر بشکریہ علی شاہ۔
افغان قونصل خانے کے اہلکار محمد ہاشم۔ تصویر بشکریہ علی شاہ۔

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے افغان قونصل خانے کے اہلکار گمشدہ ہوگئے ہیں۔ 

مقامی پولیس افسر سردار شاہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پاسپورٹ سیکشن میں کام کرنے والے محمد ہاشم 25 جولائی سے لاپتہ ہیں۔

ان کے مطابق انکے بیٹے صدیق اللہ نے سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں اس حوالے سے ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

پولیس نے صدیق اللہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے والد کے ٹھکانے کا 25 جولائی سے علم نہیں ہے۔

ادھر افغان کونسل جنرل غلام محمد بہادر نے صحافیوں سے اس پیشرفت کی تصدیق کردی ہے جبکہ انکا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان حکومت سے انکی بازیابی کے لیے رابطے میں ہیں۔

کوئٹہ میں حالیہ عرصے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس میں مختلف قسم کی گینگز ملوث ہوتے ہیں جبکہ حکومت کے دعووں کے برعکس اس قسم کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آپریشنز حامد شکیل نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ صرف کوئٹہ شہر میں اغوا برائے تاوان کے 78 گینگز موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025