پی آئی اے کا طیارہ 136 مسافروں کو لے کر عراق سے پاکستان پہنچ گیا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ عراق سے 136 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔
پی آئی اے کے پرواز پی کے 9814 کے ذریعے مسافر پاکستان پہنچے، جہاں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ اور اسکریننگ کی۔
اس موقع پر ایک مسافر کا جسم کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 135 مسافروں اور 11 عملے کے اراکین کو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔
جنہیں کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔











لائیو ٹی وی