بین الاقوامی پرواز کے مسافروں اور کریو کو 7 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا
سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں اور کریو کو 7 روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
سول ایوی ایشن سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق مسافروں کے جہازمیں بیٹھنے سے قبل پورے جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا اور جہازکو جراثیم سے مکمل طور پر پاک ہونے کی تسلی پائلٹ خود کرے گا۔
سی اے اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہازاڑانے سے قبل متعلقہ ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی جراثیم کش اسپرے کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔
پائلٹس کو کہا گیا ہے کہ انہیں دیگر دستاویزات کے ہمراہ جراثیم کش اسپرے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا جبکہ ہر جہازمیں کورونا سے بچاؤ کے لیے کٹس، ماسک اور گلوز فراہم ہونے چاہئیں۔
مسافروں کو دوران پرواز سرجیکل ماسک پہننا ہوگا اور مسافروں کو اکٹھا ہونے کی اجازت بھی نہیں ہوگی، اسی طرح تمام کیبن کریو اور کاک پٹ کا عملہ بھی سرجیکل ماسک اور حفاظتی کٹ پہننے کے پابند ہوں گے۔
جہاز کا کیبن کریو دوران پرواز ہر مسافر کو ایک گھنٹے بعد ہینڈ سینٹائزر مہیا کرے گا اور ہر گھنٹے بعد جراثیم کش اسپرے بھی کرے گا۔











لائیو ٹی وی