رمضان 2020: سب سے مختصر اور طویل روزہ کہاں ہوگا؟

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2020
متعدد ممالک میں 24 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا — فوٹو: اے پی
متعدد ممالک میں 24 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا — فوٹو: اے پی

دنیا کے متعدد ممالک میں 24 اپریل سے ماہ رمضان کے شروع ہونے کا امکان ہے اور اس بار رمضان المبارک ایک ایسے وقت میں آ رہا ہے جب کہ دنیا بھر میں کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کے ان دنوں میں اس بار اگرچہ دنیا میں ماضی جیسا رمضان نہیں ہوگا تاہم پھر بھی روزہ رکھنے کے خواہش مند افراد یہ جاننے کی جستجو رکھتے ہیں کہ اس بار دنیا میں سب سے مختصر اور سب سے طویل روزہ کس ملک میں ہوگا؟

اس مضمون میں متعدد ممالک میں روزہ رکھنے کے دورانیے پر نظر ڈالی جا رہی ہے، اس سال سب سے طویل روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہوگا جب کہ سب سے مختصر دورانیہ 11 گھنٹے 30 منٹ تک ہوگا۔

سب سے طویل دورانیے کا روزہ اس سال متعدد یورپی ممالک میں ہوگا، جہاں روزے کا دورانیہ 20 سے ساڑھے 18 گھنٹے تک ہوگا۔

متعدد یورپی ممالک میں 20 گھنٹے کے دورانیے کا روزہ ہوگا، جب کہ کئی ممالک میں 19 اور متعدد ممالک میں ساڑھے 18 گھنٹے یا اس سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا۔

اسی طرح مختصر دورانیے کا روزہ ساڑھے 11 گھنٹے تک ہوگا اور اسی دورانیے والے ممالک میں جنوبی امریکی ممالک اور بحرالکاحل کے ممالک شامل ہیں۔

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نیوزی لینڈ و آسٹریلیا جیسے ممالک میں سب سے مختصر دورانیے جب کہ گرین لینڈ و ناروے جیسے ممالک میں طویل دورانیے کے روزے رکھے جائیں گے۔

20 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

ناروے

گرین لینڈ

فن لینڈ

19 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

سویڈن

جرمنی

ساڑھے 18 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

ڈینمارک

پولینڈ

برطانیہ

قازقستان

18 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

بیلجیم

سوئٹزرلینڈ

ساڑھے 17 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

رومانیہ

17 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

کینیڈا

روس

فرانس

اٹلی

افغانستان

ساڑھے 16 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

اسپین

پرتگال

یونان

چین

شمالی کوریا

ترکی

امریکا، امریکا کی کئی ریاستوں میں 16 گھنٹے دورانیے کا روزہ بھی ہوگا۔

16 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

مراکش

جاپان

ایران

عراق

پاکستان، ملک کے مختلف علاقوں میں اس سے کم دورانیے کا روزہ بھی ہوگا۔

لبنان

شام

ساڑھے 15 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

مصر

فلسطین

کویت

پاکستان کے چند علاقوں میں کچھ روزے ساڑھے 15 گھنٹے دورانیے کے بھی ہوں گے۔

15 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

بھارت

بنگلہ دیش

عمان

ہانگ کانگ

سعودی عرب

قطر

متحدہ عرب امارات

ساڑھے 14 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

سوڈان

14 گھنٹے دورانیے والے ممالک

یمن

ایتھوپیا

سری لنکا

تھائی لینڈ

ساڑھے 13 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

ملائیشیا

سنگاپور

13 گھنٹے دورانیے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

انگولا

انڈونیشیا

کینیا

ساڑھے 12 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

برازیل

زمبابوے

12 گھنٹے طویل دورانیے کے روزے والے ممالک

جنوبی افریقہ، اس ملک کے بعض علاقوں میں بھی ساڑھے 11 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا۔

سب سے مختصر دورانیے ساڑھے 11 گھنٹے والے ممالک

ارجنٹائن

نیوزی لینڈ

آسٹریلیا

چلی

مندرجہ بالا دنیا کے متعدد ممالک کے مختلف علاقوں میں روزے کا دورانیہ مختلف بھی ہوسکتا ہے تاہم بعض ممالک میں حکومت کی جانب سے ایک ہی دورانیہ مقرر کیا جاتا ہے۔

دنیا کے ایسے ممالک بھی ہیں جہاں دن اور رات کے درانیے میں کافی فرق ہے اور کئی ممالک میں دن محض 4 سے 5 گھنٹے کا ہوتا ہے، تو ایسے ممالک کی حکومتیں ہر سال مذہبی علما کی مشاورت کے ساتھ روزے کے دورانیے کے حوالے سے وقت کا اعلان کرتے ہیں اور ایسے ممالک میں عام طور پر 15 سے 18 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں