ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون وی 19 پاکستان میں فروخت کےل یے پیش کردیا ہے۔

ایک آن لائن ایونٹ میں اس فون کو متعارف کرایا گیا جس میں کمپنی کے مطابق ڈوئل آئی ویو ڈسپلے دیا گیا ہے۔

چین میں یہ فون اپریل میں پیش کیا گیا تھا اور اب پاکستان میں صارفین کے لیے دستیاب ہے جسے کمپنی نے نوجوانوں کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا ہے۔

اس فون میں 6.44 انچ کا فل ایچ ڈی پلس سپرامولیڈ ڈسپلے دیا گیا جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر بھی اسکرین کے اندر نصب ہے اور صارفین کیمرے سے بھی ڈیوائس کو ان لاک کرسکیں گے۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 712 پراسیسر موجود ہے جبکہ کاپر ٹیوب لیکوئیڈ کولنگ زیادہ طویل سی پی یو لائف کی ضمانت ہوگا۔

وی 19 میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، اسی طرح الٹرا گیم موڈ، ملٹی ٹربو 3.0 آپٹمائزنگ ٹچ کنٹرول اور ایف پی ایس اسٹیبلیٹی کے لےی دیا گیا ہے۔

فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ ویوو فلیش چارج 2.0 سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جو 40 منٹ میں 70 فیصد بیٹری چارج کرسکتی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل سپر وائیڈ اینگل کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو لینس اور 2 میگا پکسل بوکیہہ کیمرا دیا گیا ہے، جبکہ سپر نائٹ پورٹریٹ، آرٹ پورٹریٹ الٹرا اسٹیبل ویڈیو جیسے فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جس میں 32 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے شامل ہیں۔

یہ 14 سے 17 مئی تک پاکستان میں پری آرڈر 2 رنگوں سلور اور بلیک میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ 18 مئی سے عام فروخت شروع ہوگی۔

کمپنی کے مطابق زونگ صارفین کو اس فون کی خریداری پر اپنی سم سلاٹ 1 پر استعمال کرنے میں 12 جی بی انٹرنیٹ 6 ماہ کے لیے مفت ملے گا۔

ویوو وی 19 پاکستانی صارفین کے لیے 59 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں