• KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C
  • KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C

پیشن میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

شائع July 31, 2013

۔۔۔۔آن لائن فائل فوٹو۔
۔۔۔۔آن لائن فائل فوٹو۔

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے پیشن میں مسلح حملہ آوروں نے منگل کے روز پولیو ٹیم پر حملہ کردیا جسکے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مقامی پولیس افسر عبداللہ خان کے مطابق پیشن بازار میں ہونے والے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت شاہ محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے پولیس اہلکار کا ہتھیار بھی ساتھ لے گئے۔ حملے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔

واقعے کے بعد پولیس اور لیویز اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ پیشن پولیو کے حوالے سے ہائی رسک ایریاز میں شمار ہوتا ہے۔

محکمہ صحت نے حملے کے بعد پولیو مہم کو روک دیا ہے۔ اس مہم کو آغاز پیر کے روز ہوا تھا جسے بدھ تک جاری رہنا تھا۔

پاکستان میں پولیو ٹیموں پر اس سے پہلے پہلے بھی متعدد حملے کیے جاچکے ہیں۔

20 مئی کو باجوڑ ایجنسی میں پیش آنے والے واقعے کے دوران ایک لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی مہم کو گزشتہ کئی سالوں سے رکاوٹوں کا سامنا ہے کیونکہ یہاں کے قدامت پسند معاشرے میں خیال کیا جاتا ہے کہ مہم کی آڑ میں مسلمان آبادی کنڑول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان، نائجیریا اور افغانستان دنیا کے تین ایسے ممالک ہیں، جہاں پولیو ابھی تک موذی مرض کے طور پر برقرار ہے۔

 اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں 2011 میں پولیو کے 198 کیس سامنے آئے جو کہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ سامنے آنے والے اعداد و شمار تھے اور یہ دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ کیسز تھے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Gharib Jul 30, 2013 11:03pm
Phir se polio team par hamla aur ek police shaheed. Kya yeh badbakht log nahin jaante ke polio kitna khatarnaak bemaari hai aur saare dunya main yeh bemaari metaya gaya hai sewaaye Pkistan, Afghanistan aur Sudan. Kya in darindon ko nahin maloom ke Polio ke muhem ke qatron se kitne bache bachaya jaate hain? Sharam aani chaahiye in dehshatgardon ko un ki is kye par.
افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ Aug 06, 2013 01:46pm
اخباری رپورٹس کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے میں اس سال پولیو کے آٹھ نۓ کیسز رونما ہوۓ ہيں۔ قبائلی علاقے اور خیبر پختونخواہ کو پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے ضمن ميں ایک سنگین خطرہ قرار دے دیا گیا ہے۔ بدقسمتی سے گزشتہ سال دسمبر سے لے کر اب تک صوبہ خيبر پختونخواہ ميں پولیو مہم سے متعلق واقعات ميں پندرہ سےزائد افراد کی ہلاکت کے سبب بچوں کی ایک پوری نسل شديد خطرات سے دو چار ہے۔ یہ نئے کیسس دہشت گردوں کی جانب سے لوگوں کی ضروريات کو نظرانداز کرنے کا براہ راست نتیجہ ہیں۔ افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ [email protected] www.state.gov http://www.facebook.com/USDOTUrdu https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025