رئیل می کا فلیگ شپ فون ایکس 3 سپرزوم

28 مئ 2020
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می بہت تیزی سے مقبول ہونے والی کمپنی ہے جو کم قیمت میں کافی بہترین فیچرز والے فونز فروخت کرتی ہے مگر اس نے ایسا کوئی فلیگ شپ پیش نہیں کیا تھا جو سام سنگ اور ہواوے کی ٹکر کا ہو، مگر اب ایسا نہیں رہا۔

اس کمپنی نے رئیل می ایکس 3 سپرزوم فلیگ شپ فون یورپ میں متعارف کرایا ہے اور اسے توقع ہے کہ کم قیمت میں سام سنگ اور ہواوے کے فونز کو ٹکر دے سکتا ہے۔

ایکس 3 سپرزوم میں 6.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پلس پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

4200 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 64 میگاپکسل کا ہے۔

مگر جیسا نام سے ظاہر ہوتا ہے اس کی خاص بات سپرزوم فیچر ہے جس کے لیے 8 یگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا دیا گیا ہے جو 5 ایکس ڈیجیٹل اور 60 ایکس ہائبرڈ زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی موجود ہیں اور کمپنی کا کہنا ہے کہ مین کیمرے میں نائٹ اسکیپ 4.0، پرو موڈ، آئی ایس او، شٹر اسپیڈ، وائٹ بیلنس اور آٹو فوکس کے ساتھ ساتھ اے آئی موڈ جیسے فیچرز موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اور ہاں اس میں ایک ٹرائی پوڈ موڈ بھی دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ دیا گیا ہے جس میں ایک 32 میگا پکسل اور دوسرا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جو پنچ ہول ڈیزائن میں ڈسپلے کے بائیں جانب کے اوپری کونے میں موجود ہیں۔

یہ فون جون کے شروع میں مختلف یورپی ممالک میں 499 یورو (88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا اور دیگر خطوں میں مستقبل قریب میں دستیاب ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں