فیس بک نے ایک نیا تول متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین برسوں پرانی پوسٹس کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

منیج ایکٹیویٹی نامی یہ نیا فیچر صارفین کو بیک وقت متعدد پوسٹس ڈیلیٹ کرنے میں مدد دے گا یا اگر وہ چاہے تو ان کو آرکائیوز میں بھی منتقل کرسکتے ہیں، جہاں صرف وہی اسے دیکھ سکیں گے۔

فیس بک کے مطابق یہ فیچر ایسے افراد کے لیے ہے جو پرانے مواد کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر اس وقت یہ کام بہت زیادہ اسکرولنگ یا ایکٹیویٹی فیڈ میں ایک، ایک پوسٹ ڈیلیٹ سے ہی ممکن ہوتا ہے جو کافی بڑا دردسر ہوتا ہے۔

یہ فیچر فیس بک ایپ پر کچھ صارفین کو آج سے دستیاب ہوگا اور آئندہ چند ہفتوں میں تمام افراد اسے استعمال کرسکیں گے۔

فیس بک کے بیان میں بتایا گیا کہ لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کے لیے فیس بک پر اپنی آج کی شخصیت کی عکاسی کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔

جو صارف اپنے پرانے مواد کو ڈیلیٹ یا آرکائیو میں منتقل کرنا چاہے گا، وہ ان پوسٹس کو تاریخ، لوگوں کی جانب سے ٹیگ اور مواد کی قسم یعنی فوٹو، ویڈیو، تحریری اپ ڈیٹس جیسے فلٹرز کے ذریعے تلاش کرسکیں گے۔

آسان الفاظ میں برسوں پرانی پوسٹس کو مینوئلی اسکرول کے بغیر ہی منٹوں میں تلاش کرکے ڈیلیٹ یا آرکائیو کرنا ممکن ہوگا۔

جن پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا وہ 30 دن تک ایک فولڈر میں رہیں گی اور پھر ہمیشہ کے لیے غائب ہوجائیں گی یا خود وہاں جاکر انہیں ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک جیسے سوشل نیٹ ورک میں اس طرح کا ٹول برسوں سے موجود نہیں تھا مگر حالیہ مہینوں میں کمپنی نے اس حوالے سے کافی کچھ بہتر کیا ہے۔

رواں سال کے شروع میں آف فیس بک ایکٹیویٹی ٹول متعارف کرایا گیا تھا جس میں جو تھرڈ پارٹی سائٹس کے ڈیٹا کی سمری (جسے ٹارگٹڈ اشتہارات کو دکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) اور ڈیٹا اڑانے کا آپشن دیا گیا تھا۔

آپ اسے فیس بک موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ سائٹ کے سیٹنگز مینیو میں یور فیس بک انفارمیشن کے سیکشن میں دریافت کرسکتے ہیں جہاں یہ آف فیس بک ایکٹیویٹی کے نام سے ہوگا۔

اس پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے ان تمام ویب سائٹ اور ایپس کی فہرست دیکھ سکیں گے جو فیس بک اس وقت ٹریک کرتا ہے جب آپ فیس بک کو استعمال نہیں کررہے ہوتے۔

درحقیقت اس فہرست کو دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے کہ آخر فیس بک کو آپ کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں کس حد تک معلومات حاصل ہے۔

فیس بک کی اس فہرست میں یہ بھی درج ہے کہ آپ نے کسی ویب سائٹ پر کتنی بار اور کس کس وقت وزٹ کیا اور کسی نام پر کلک کرنے پر بتایا جائے گا کہ کمپنی کو اس کا علم کیسے ہوا اور وہ اس معلومات کے ساتھ کیا کرسکتی ہے۔

اگر آپ اس ڈیٹا کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو سب سے اوپر کلیئر ہسٹری کا بٹن موجود ہوگا جس پر کلک کرنے پر فیس بک کی جانب سے خبردار کیا جائے گا کہ ایسا کرنے پر آپ ان سروسز سے لاگ آﺅٹ ہوسکتے ہیں جن میں آپ فیس بک سے لاگ ان ہوتے ہیں۔

فیس بک کی جانب سے ڈیٹا کے حصول کا سلسلہ اس صفائی کے بعد بھی جاری رہے گا اور یہ اسی وقت رک سکے گا جب آپ آپٹ آﺅٹ کا آپشن استعمال نہیں کرتے جو منیج فیوچر ایکٹیویٹی میں چھپا ہوگا جو ویب سائٹ ورژن کے دائیں جانب موجود ہوگا۔

اگر آپ ڈیٹا کلیکشن آف کریں گے فیس بک کی جانب سے کہا جائے گا آپ کو اتنے ہی اشتہار نظر آئیں گے جتنے پہلے دیکھ رہے تھے، مگر وہ کم پرسنلائزڈ ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں