گلوکارہ نکی مناج امید سے ہیں

اپ ڈیٹ 21 جولائ 2020
گلوکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں حاملہ ہونے کی تصدیق کی—فائل فوٹو: رائٹرز
گلوکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں حاملہ ہونے کی تصدیق کی—فائل فوٹو: رائٹرز

بولڈ اور متنازع پرفارمنس کی وجہ سے شہرت رکھنے والی امریکی ریپر و گلوکارہ 37 سالہ نکی مناج نے تصدیق کی ہے کہ وہ امید سے ہیں۔

نکی مناج نے اکتوبر 2019 میں سادگی سے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ نیتھ پیری سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

نکی مناج نے شادی کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ایک ایسے وقت میں کیا تھا جب کچھ دن قبل ہی انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا مگر پھر انہوں نے اپنا اعلان واپس لیا تھا۔

نکی مناج نے 2007 میں گلوکاری کی شروعات کی اور آغاز میں ہی نیم عریاں اور انتہائی بولڈ پرفارمنس کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے نوجوانوں میں مقبول ہوگئیں تھیں۔

36 سالہ گلوکارہ اب تک 300 سے زائد گانوں میں پرفارمنس کر چکی ہیں اور انہوں نے متعدد عالمی ایوارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع جنسی رجحانات رکھنے والی نکی مناج نے 'شادی' کرلی

انہوں نے 2017 میں گنیز ریکارڈ قائم کرنے سمیت بل بورڈ کی فہرست میں سب سے بولڈ ہپ ہاپ گلوکارہ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

گلوکارہ نے اکتوبر 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
گلوکارہ نے اکتوبر 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

نکی مناج نے 6 امریکی میوزک ایوارڈ، 10 بی ای ٹی ایوارڈ، 7 بی ای ٹی ہپ ہاپ ایوارڈ، 4 بل بورڈز ایوارڈ، 4 ایم ٹی وی ایوارڈ، 4 پیپلز ٹین ایوارڈز اور 2 پیپلز چوائس ایوارڈز سمیت کئی ایوارڈز حاصل کیے۔

انہوں نے 2018 تک محض 4 میوزک ایلبم ریلیز کیے، تاہم انہوں نے دنیا بھر میں منعقد ہونے والے میوزک کنسرٹس میں بولڈ اور نیم عریاں پرفارمنس کرکے شہرت حاصل کی اور وہ نئی نسل میں انتہائی مقبول گلوکارہ رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نکی مناج نے اپنے حمل سے متعلق مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو حمل کی خبر دیتے ہوئے اپنی تین بولڈ اور نیم عریاں تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ کم از کم 4 یا 5 ماہ کے حمل سے ہیں۔

اگرچہ گلوکارہ نے حمل کی تصدیق کی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کتنے ہفتوں کے حمل سے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں