مستونگ: مسلح افراد نے کنٹینر کو آگ لگادی
کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد نے کراچی جارہے ایک کنٹینر کو صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آگ لگادی۔
لیویز افسر منیر احمد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ حملہ آروں نے کنٹینڑ پر مستونگ کے دشت علاقے میں فائرنگ کردی جسکی وجہ سے اسے رکنا پڑا۔
انہوں نےا کہا کہ واقعے میں ڈرائیور محفوظ رہا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔
احمد کے مطابق کنٹینر رکنے کے بعد عسکریت پسندوں نے اس کو نذر آتش کردیا۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے کے لیے کوئٹہ سے بلایا گیا۔
واقعے کے بعد لیویز اور ایف سی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردیں۔
تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ اسی علاقے میں اس سے قبل بھی عسکریت پسند نیٹو سپلائی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
دوسری جانب ایک دوسرے واقعے میں چمن کے علاقے میں دو پر اسرار بم دھماکوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے۔
ایک لیویز اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ان کے مطابق، واقعے کی نوعیت کے حوالے سے پتہ نہیں چل سکا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔












لائیو ٹی وی