سال 2019 میں جب نیس کیفے بیسمنٹ کا سیزن 5 شروع ہوا تھا تو اس کے گانے 'بول ہو' انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوا تھا جس میں 8 سالہ ہادیہ کی آواز کے سحر میں مبتلا کردیا تھا۔

اور اب بھارتی گلوکارا سونو نگم نے سوشل میڈیا پر ننھی ہادیہ کی آواز میں گائے گانے بول ہو کو شیئر کیا اور اس سے متاثر ہو کر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سننے کو ملی ہے کہ اس گانے نے میرے دل کو چھولیا ہے، انہوں نے گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیا گانا ہے، کیا بول ہے اور کیا دھن ہے بہت زبردست ہے۔

سونو نگم نے کہا کہ میں تصور نہیں کیا تھا کہ ابھی بھی ایسا کام ہوسکتا ہے کہ جب کوئی گانا گارہا ہو انسان اسے سن کر پھوٹ پھوٹ کر روئے۔

مزید پڑھیں: پانچویں جماعت کی ہادیہ نے دنگ کردینے والے سر بکھیر دیے

انہوں نے کہا کہ یہ گانا بہت زبردست ہے، سونو نگم نے ہادیہ اور سوچ بینڈ کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی گلوکار نے یہ اعتراف بھی کیا کہ یہ گانا انہیں جاوید جعفری نے بھیجا اور اب پہلی مرتبہ انہوں نے یہ گانا غور سے سنا۔

خیال رہے کہ بول ہو گانا نیس کیفے بیسمنٹ کے سیزن 5 میں سامنے آیا تھا اور اس میں ایک 8 سالہ بچی ہادیہ کی آواز کو جادو قرار دیا گیا تھا کہ جس نے سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔

اس سیزن کا پہلا گانا ’بول ہو‘ پاکستانی میوزک بینڈ سوچ کا گانا تھا، جسے ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کے گلوکار عدنان نے گایا تھا۔

دوسری جانب نیس کیفے بیسمنٹ کے پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان (ذلفی) نے بھی سونو نگم کی جانب سے سراہے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونو نگم نے ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دیا، وجہ گلوکار ابھیجیت

انہوں نے کہا کہ سونو نگم کے اس ردعمل نے عدنان، ربیع اور ہادیہ کا جو حوصلہ بڑھایا ہوگا اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، اب وہ اپنے میوزک کے خواب کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔

زلفی نے کہا کہ جو لوگ بھی میوزک سے وابستہ ہیں انہیں اپنے خواب کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہیے اور وہ محنت دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں سونو نگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس دور میں انہوں نے اتنا ایماندار رسپونس دیا جو کہاں دیکھنے اور سننے کو ملتا ہے۔

پروڈیوسر زلفی کا کہنا تھا کہ سونو نگم نے گانا سنتے ہوئے ویڈیو بنائی، اتنے پیار سے پیغام دیا اور وہ پیغام بھی پیار کا ہے جو اس گانے کو سن کر ان کے دل ان کی روح میں گزرا انہوں نے بیان کردیا۔

تبصرے (0) بند ہیں