سپر ہیرو فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کو اکتوبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 24 اگست 2020
فلم کو رواں برس اکتوبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا—اسکرین شاٹ
فلم کو رواں برس اکتوبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا—اسکرین شاٹ

طویل انتظار کے بعد بالآخر ہولی وڈ کی سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

’ونڈر وومن 1984‘ کا پہلا ٹریلر گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کے ساتھ ہی فلم کو رواں برس جون میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر ’ونڈر وومن 1984‘ کو اکتوبر 2019 میں ریلیز کرنے کا عندیہ دیا گیا گیا تھا لیکن بعد ازاں پروڈکشن ہاؤس وارنر برادرز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم کو جون 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

لیکن پھر دنیا بھر میں کورونا کی وبا پھیلنے کے باعث ایک بار پھر ’ونڈر وومن 1984‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرکے اسے اگست 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'ونڈر وومن 1984' کا ایکشن سے بھرپور پہلا ٹریلر

لیکن اگست میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے باوجود سینما ہاؤسز نہیں کھولے گئے جس کی وجہ سے اب ایک بار پھر ’ونڈر وومن‘ کی ریلیز اکتوبر تک مؤخر کردی گئی۔

نشریاتی اداے انسائیڈر کے مطابق وارنر برادرز نے ’ونڈر وومن 1984‘ کا نیا ٹریلر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم کو 2 اکتوبر 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔

اگرچہ نیا ٹریلر جاری کیا گیا ہے تاہم ٹریلر میں فلم کی ریلیز کی تاریخ نہیں دی گئی اور نیا ٹریلر سامنے آنے سے کئی افواہیں بھی ختم ہوگئیں۔

ٹریلر میں جہاں گال گدوت کو ایکشن میں اپنے حریفوں کو مات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں رومانس میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ونڈر وومن 1984 اب 2020 میں سامنے آئے گی

گال گدوت ’ونڈر وومن 1984‘ میں اپنی 2017 کی فلم ’ونڈر وومن‘ کا سیکوئل اور اس میں اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ اپنے کردار ڈیانا کو ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

نئی فلم میں 47 سالہ اداکارہ کرسٹین وگ کو بھی سپر ولن لیڈی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو فلم میں سپر لیڈی ہیرو کو تنگ کرتی دکھائی دیں گی۔

ٹریلر سے اگرچہ فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار شائقین گال گدوت کو نہ صرف ایکشن میں دیکھیں گے بلکہ اس بار وہ انہیں ایک عام خاتون کی طرح رومانس کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔

’ونڈر وومن 1984‘ کی ہدایات پیٹی جینکسن دی ہیں، جنہوں نے پہلی فلم کی ہدایات بھی دی تھیں۔

خیال رہے کہ گال گدوت کی پہلی ’ونڈر وومن‘ فلم جون 2017 میں ریلیز کی گئی تھی اور ان کی فلم نے دنیا بھر میں ریکارڈ کمائی کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں