• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm

پشاور: نامعلوم افراد کی خواجہ سراؤں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

شائع September 9, 2020
خواجہ سرا نجی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے لیے جیسے ہی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، رپورٹ - فائل فوٹو:رائٹرز
خواجہ سرا نجی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے لیے جیسے ہی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، رپورٹ - فائل فوٹو:رائٹرز

پشاور میں گزشتہ رات تھانہ تہکال کی حدود پلوسئی میں نامعلوم ملزمان نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا نجی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے لیے جیسے ہی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے خواجہ سرا کی شناخت شکیل عرف گل پانڑہ کے نام سے ہوئی جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے خواجہ سرا کی شناخت طارق عرف چاہت کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ میں لڑکے کا خواجہ سرا پر بدترین تشدد

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق خواجہ سرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔

دوسری جانب زخمی خواجہ سرا کو پولیس نے ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

شکایت گزار چاہت کی درخواست پر پولیس نے واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ متاثرہ خواجہ سرا فائرنگ کرنے والوں کو شناخت کرسکتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس کینٹ حسن جہانگیر وٹو کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے پیچھے ملزمان کے مقاصد ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں خواجہ سرا کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس

تاہم حسن جہانگیر وٹو نے بتایا ہے کہ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

فائرنگ کے واقعے پر سماجی روابط کی ویب سائٹس پر صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر پاکستان میں 'جسٹس فار گل پانڑہ' (گل پانڑہ کو انصاف دو) ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

واضح رہے کہ خواجہ سرا کے تحفظ کے لیے متعدد قوانین ہونے کے باوجود پاکستان میں ان پر حملے ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024