ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 893 افراد صحتیاب

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2020
پاکستان میں کووِڈ 19 کے 2 لاکھ 89 ہزار 429 مریض شفایاب ہوچکے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
پاکستان میں کووِڈ 19 کے 2 لاکھ 89 ہزار 429 مریض شفایاب ہوچکے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جسے برقرار رکھنے کے لیے سماجی فاصلہ رکھنا، ماسک پہننے کے علاوہ بار بار ہاتھ دھونا یا سینیٹائزر کا استعمال اب بھی تجویز کیا جارہا ہے۔

ملک میں اب تک 3 لاکھ ایک ہزار 685 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 6 ہزار 381 مریض انتقال کر گئے جبکہ 2 لاکھ 89 ہزار 429 صحتیاب ہوگئے۔

آج 13 ستمبر کی شام تک کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کے مزید 363 کیسز سامنے آئے اور 4 مریض انتقال کر گئے، اس کے علاوہ بلوچستان میں گزشتہ روز 82 کیسز سامنے آئے تھے۔

دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 893 مریض کووِڈ 19 سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 673 رہ گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز ایک ہی تاریخ یعنی 26 فروری کو سامنے آئے تھے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تعلیمی ادارے اور پر ہجوم مقامات کو بند کردیا گیا تھا بعدازاں لاک ڈاؤن نافذ کر کے ہر قسم کی سرگرمیاں محدود کردی گئی تھیں۔

تاہم معاشی چیلنجز کو دیکھتے ہوئے اپریل میں ہی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنی شروع کردی تھی اور مئی میں متعدد کاروبار کھول دیئے گئے تھے جس کی وجہ سے جون میں پاکستان وبا پر عروج پر جا پہنچی تھی۔

بعدازاں جون میں حکومت کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کر کے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے اور ٹی ٹی کیو پالیسی کو مؤثر انداز میں اپنانے سے جولائی میں وبا کا پھیلاؤ سست ہوگیا تھا اور اگست تک صورتحال حوصلہ افزا رہی۔

آج ملک میں وبا کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں مزید 77 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 2 مریض انتقال کر گئے۔

ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے بنائے گئے خصوصی سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 77 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 97 ہزار679 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مزید 2 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 217 تک جا پہنچی ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں 39 افراد کووِڈ 19میں مبتلا پائے گئے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ روز کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 901 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 178 ہے۔

آزاد کشمیر

ملک میں کورونا سے سب سے کم متاثر ہونے والے علاقے میں مزید 11 افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔

کووِڈ 19 کے سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 400 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔

گلگت بلتستان

سیاحت کے لیے ملک میں معورف مقام گلگت بلتستان میں نئے کیسز کی تعداد پہلے کی نسبت بڑھی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکومت کے اکٹھا کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 ہزار 196 ہوگئی ہے۔

اس خطے میں کووِڈ 19 کے اب تک انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 74 ہے۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 204 کیسز اور 2 اموات کی تصدیق کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کےمزید 204 کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔

سندھ میں نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 84 جبکہ 2 ہزار 445 اموات ہوگئیں۔

صحتیابی کی شرح

کووِڈ 19 کے نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ صحتیاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 893 مریض اس وائرس سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے۔

اس طرح میں ملک میں صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 429 ہوگئی جو مجموعی کیسز کا 96 فیصد ہے۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 301685

اموات: 6381

صحتیاب: 289429

فعال کیسز: 5673

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 84 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 97 ہزار 679 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 36 ہزار 942 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 483 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 901، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 196 اور کشمیر میں 2 ہزار400 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال:

سندھ: 2445

پنجاب: 2217

خیبرپختونخوا: 1257

بلوچستان: 145

اسلام آباد: 178

آزاد کشمیر: 65

گلگت بلتستان: 74


پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کیے تاہم بعد ازاں صورتحال بہتری کی جانب واپس گامزن ہوئی اور اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات 6 ہزار سے زائد ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے کلک کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں