رئیل می نے رواں سال اپنے اسمارٹ فونز سیریز نارزو کے اولین فونز متعارف کرائے تھے اور اب چند ماہ کے اندر اسے مزید اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

اس بار کمپنی کی جانب سے نارزو 20 سیریز کے 3 فونز پیش کیے گئے ہیں جن میں نارزو 20 اے، نارزو 20 اور نارزو 20 پرو شامل ہیں۔

نارزو 20 پرو

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

ان تینوں میں یہ سب سے طاقتور فون ہے اور مناسب قیمت میں بہترین فیچرز والے فون کو تلاش کرنے والوں کے لیے بہترین قرار دیا جاسکتا ہے۔

یہ فون دیکھنے میں رئیل می 7 جیسا ہے اور کارکردگی بھی کسی حد تک اسی جیسی ہے۔

اس فون میں ہیلیو جی 95 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 6.5 انچ ایل سی دی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 90 ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس فون میں نوچ کی جگہ پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

اس فون میں دو 2250 ایم اے ایچ سیلز دیئے گئے ہیں جس سے بیٹری کی گنجائش 4500 ایم اے ایچ ہوگئی ہے جس کے ساتھ 65 واٹ سپر ڈارٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل، 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

یہ فون 25 ستمبر سے سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 205 ڈالرز (34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 230 ڈالرز (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

نارزو 20

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فون میں بھی 6.5 انچ ڈسپلے واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

فون کے اندر ہیلیو جی 85 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس میں 6000 ایم اے ای کی طاقتور بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ ریورس وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اس فون کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت 145 ڈالرز (24 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 155 ڈالرز (لگ بھگ 26 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔

نارزو 20 اے

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

یہ تینوں فونز میں سب سے سستا ہے اور کافی حد تک نارزو 10 اے سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ کی ایچ ڈی پلس اسکرین دی گئی ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ موجود ہے۔

فون میں 665 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں۔

اس ڈیوائس میں 5000 ایم اے ای بیٹری دی گئی ہے جس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود نہیں تاہم ریورس چارجنگ کا فیچر ضرور دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹرپل کارڈ سلاٹ موجود ہے جو 2 سموں کے ساتھ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

اس فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 12 میگا پکسل مین کیمرا، 3 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ لینسس اور 2 میگا پکسل ریٹرو کیمرا شامل ہیں۔

یہ تیسرا کیمرا فینسی فلٹرز اور پورٹریٹ موڈ میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ فون 30 ستمبر سے دستیاب ہوگا جس کے 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 115 ڈالرز (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 130 ڈالرز (21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں