ہارر فلم 'رنگو' سے شہرت پانے والی ایوارڈ یافتہ جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی دارالحکومت ٹوکیو میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

اداکارہ کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ان کے شوہر ٹائکی نقابایشی کو وہ شیوبا وارڈ میں میں واقع گھر میں ملیں۔

تاہم 40 سالہ اداکارہ یوکو ٹیکوچی کی موت کی تصدیق ہسپتال میں ہوئی تھی۔

ایوارڈ یافتہ جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی ٹوکیو میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے اداکار شوہر ٹائکی نقابایشی کو شیبویا وارڈ میں واقع ان کے گھر پر ملیں تاہم ان کی موت کی تصدیق ہپستال میں ہوئی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور انہیں شبہ ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے۔

یو کو ٹیکوچی جاپان میں کافی شہرت رکھتی تھیں اور 1998 میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم رنگو سے بھی کافی مشہور ہوئی تھیں۔

ان کی ٹیلنٹ ایجنسی اسٹارڈسٹ پروموشن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس خبر پر حیران اور غمگین ہیں۔

انہوں نے 2018 میں ایچ بی او کی سیریز مس شرلاک میں خاتون شرلاک ہومز کا کردار ادا کیا تھا جو امریکا سمیت متعدد ممالک میں نشر ہوئی تھی۔

یوکو ٹیکوچی نے سال 2004 سے 2007 کے درمیان مسلسل 3 برس تک جاپان اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تاہم اب تک تصدیق نہیں ہوسکی کہ اداکارہ خودکشی کی تھی یا نہیں۔

حال ہی میں متعدد جاپانی اسٹارز نے اپنی جان لی ہے جن میں اداکارہ سی اشینہ، اداکار ہروما میورا اور ریسلنگ اسٹار ہانا کمورا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان میں خودکشی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل انسدادی اقدامات متعارف کروانے کے بعد سے جاپان میں خودکشی کے اعداد و شمار میں کمی آئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں