فیس بک کی ایک مقبول ترین گیم رواں سال بند کرنے کا اعلان

29 ستمبر 2020

ای میل

— فوٹو بشکریہ زینگا
— فوٹو بشکریہ زینگا

ایک زمانے میں فیس بک کی مقبول ترین گیم کا اعزاز حاصل کرنے والی فارم ویلے نے رواں سال دسمبر میں اسے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

11 سال سے زائد عرصے سے یہ گیم فیس بک پر موجود ہے اور ایک زمانہ تھا جب 8 کروڑ سے زائد افراد اس میں فصلیں اگانے اور جانوروں کی پرورش میں مصروف رہتے تھے، جو اپنے فیس بک فرینڈز سے مدد بھی طلب کرتے تھے۔

مگر اب رفیس بک کی جانب سے دسمبر سے فلیش پر مبنی گیمز کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد فارم ویلے کو بھی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

گیم کو بنانے والی کمپنیی زینگا نے گیم کھیلنے والے افراد کو کہا ہے کہ اپنے اپنا کریڈٹ دسمبر سے قبل ختم کردیں۔

گیم میں ان ایپ خریداری کی سہولت 17 نومبر تک دستیاب رہے گی جس کے بعد گیم کا پیمنٹ سسٹم بند کردیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے گیم میں مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے تاکہ اس کے مداح اچھے طریقے سے گیم کو الوداع کہہ سکیں۔

دیگر فارمنگ گیمز بشمول فارم ویلے 2 موبائل پر دستیاب رہے گی اور وہ فلیش پر مبنی گیمز کی سپورٹ ختم ہونے سے متاثثر نہیں ہوں گی۔

فارم ویلے 3 بہت جلد موبائل پر جاری کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق اڈوب فلیش پلیئر کے عہد کا خاتمہ 11 سال بعد گیم کی بندش کے فیصلے کا باعث بنا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اڈوب کی جانب سے تمام ویب براؤزرز پر فلیش پلیئر کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ روک دیا جائے گا اور فیس بک کی جانب سے فلیش گیمز کی سپورٹ 31 دسمبر 2020 کے بعد ختم کردی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کے نتیجے میں فارم ویلے براہ راست متاثر ہوئی ہے، ہم جانتے ہیں کہ بیشتر افراد گم کے آغاز سے ہمارے ساتھ ہیں۔

اڈوب سسٹمز نے 2017 میں اعلان کیا تھا کہ وہ فلیش پلیئر پلگ ان کو 2020 میں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی اک زمانے مں ویڈیو کلپس اور پلے گیمز کھیلنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہوتی تھی۔

مگر اس کے کوڈ میں موجود خامیوں کے نتیجے میں ہیکرز کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے تھے اور اب اس کے بیشتر فنکشنز کو ایچ ٹی ایم ایل 5 ٹیکنالوجی سے بدل دیا گیا ہے۔