گوگل کے اولین 5 جی پکسل فونز متعارف

01 اکتوبر 2020
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کے پکسل اسمارٹ فونز آخرکار 5 جی عہد کا حصہ بن گئے۔

گوگل کی جانب سے پکسل 5 اور پکسل 4 اے 5 جی اسمارٹ فونز متعارف کرائے گئے ہیں جو اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والی اولین ڈیوائسز بھی ہیں۔

30 ستمبر کی شب ایک آن لائن ایونٹ کے دوران دونوں فونز کو پیش کیا گیا۔

گوگل پکسل 5

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

اس سال گوگل کی جانب سے فلیگ شپ فون کا ایکس ایل ورژن متعارف نہیں کرایا گیا بلکہ اس کی جگہ پکسل 4 اے 5 جی کو دی گئی۔

حیران کن طور پر اس بار گوگل کے فلیگ شپ فون میں طاقتور پراسیسر کی بجائے اسنیپ ڈراگون 765 جی کو دیا گیا۔

مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فون کی پرفارمنس گوگل کے مدنظر نہیں بلکہ ہمیشہ کی طرح کیمرا سسٹم کمپنی کی توجہ کا مرکز رہا۔

اس فون میں 6 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

ایکس 52 موڈیم 5 جی کنکٹویٹی کے لیے دیا گیا ہے تاہم وائی فائی 6 کی جگہ وائی فای 5 سپورٹر فراہم کی گئی ہے۔

فون میں 4080 ایم اے ای بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے تاہم پراسیسر چپ کی اضافی گنجائش سے یہ فون ایک ارج پر زیادہ وقت تک کام کرسکے گا۔

ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ فون میں وائرلیس چارجنگ اور ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے جبکہ 128 جی بی اسٹوریج اور 8 جی بی ریم موجود ہے تاہم ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں دی گئی۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

فون کا کیمرا سسٹم گزشتہ سال کے پکسل 4 سے مختلف ہے مگر اس بار ٹیلی فوٹو کیمرا فون کا حصہ نہیں۔

پکسل 5 میں ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 12.2 میگا پکسل کے ساتھ ہے جبکہ گوگل اے آئی الگورتھمز بھی اس کا حصہ ہیں۔

دوسرا 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا ہے جبکہ کیمرا سسٹم میں آپٹیکل او آئی ایس سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ فون 15 اکتوبر سے کچھ ممالک میں پری آرڈر میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 700 ڈالرز (ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

گوگل پکسل 4 اے 5 جی

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

یہ کچھ عرصے پہلے متعارف ہونے والے پکسل 4 اے کا 5 جی ورژن ہے مگر اس سے کافی حد تک مختلف بھی ہے۔

درحقیقت اس کا او ایل ای ڈی ڈسپلے پکسل 5 سے بڑا 6.2 انچ کا ہے جو بظاہر اسے ایکس ایل ماڈل کی جگہ دیتا ہے مگر ریفریش ریٹ صرف 60 ہرٹز ہے۔

بڑا ہونے کے ساتھ ساتھ یہ 4 اے سے زیادہ طاقتور بھی ہے بلکہ لگ بھگ پکسل 5 جتنا ہی طاقتور ہے کیونکہ اس میں بھی اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا گیا ہے تاہم 8 کی جگہ 6 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ 128 جی بی اسٹوریج ہے۔

جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو وہ پکسل 5 جیسا ہی ہے یعنی 12.2 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا بیک پر موجود ہے۔

اسی طرح فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

مگر اس فون میں ہیڈفون جیک بھی موجود ہے جو پکسل 5 میں بھی نہیں، تاہم اس کی بیٹری 3885 ایم اے ایچچ کی ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس فون میں ڈسٹ یا واٹر ریزیزٹنٹ کی صلاحیت نہیں دی گئی۔

یہ فون سب سے پہلے 15 اکتوبر کو جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ دیگر ممالک میں اس کی آمد نومبر میں ہوگی۔

اس فون کی قیمت 500 ڈالرز (82 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں