ملک میں کورونا وائرس کے 594 نئے کیسز، مزید 672 مریض صحتیاب

اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2020
ملک میں کیسز کی تعداد میں کچھ حد تک اضافہ ہوا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ملک میں کیسز کی تعداد میں کچھ حد تک اضافہ ہوا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال اگرچہ بہتر ہے تاہم گزشتہ کچھ روز سے ملک کے مختلف حصوں میں کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد کچھ مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ ہے۔

ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16ہزار 655 ہے جس میں سے 3 لاکھ ایک ہزار 288 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 539 کا انتقال ہوا ہے۔

آج 7 اکتوبر کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 594 مریضوں اور 7 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 672 افراد شفایاب بھی ہوگئے.

ان مجموعی کیسز میں بلوچستان کے 19 کیسز گزشتہ روز کے تھے جو آج رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 439 ہوگئی۔

اگر اس وائرس کی بات کریں تو اس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یہ پورے ملک میں پھیل گیا۔

ابتدا میں اس وائرس کے کیسز کی تعداد کم تھی تاہم بعد ازاں اس میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور مئی اور جون میں کافی کیسز رپورٹ ہوئے۔

جون میں تو صورتحال یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ یومیہ 6 ہزار سے زائد کیسز اور 100 سے زائد اموات رپورٹ ہونے لگی تھیں، مزید یہ ہسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں۔

تاہم جولائی میں وائرس کے کیسز میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوا جو اگست میں کچھ بہتر ہوا اور پھر ستمبر میں اس میں مزید بہتری دیکھی جارہی ہے۔

اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک میں 6 ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو بھی 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم گزشتہ کچھ روز سے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد کچھ مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

آج 7 اکتوبر کو ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 304 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 195 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد سندھ میں مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 2535 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 9 ہزار 94 ٹیسٹ کیے گئے۔

پنجاب

ملک میں آبادی کے حساب سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 115 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ 2 افراد کا انتقال بھی ہوا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں ان نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 148 ہوگئی۔

مزید یہ کہ 2 افراد صوبے میں انتقال بھی کرگئے جس سےمجموعی اموات 2 ہزار 245 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس مزید 91 افراد کو متاثر کیا۔

ان نئے مریضوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 936 تک پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان

ملک کے کم متاثرہ علاقوں میں سے ایک گلگت بلتستان میں کورونا کی عالمی وبا کے 27 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان 27 نئے مریضوں نے کیسز کی مجموعی تعداد کو 3 ہزار 884 تک پہنچا دیا۔

آزاد کشمیر

پاکستان کے سب سے کم متاثر حصے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 38 نئے مریض اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔

آزاد کشمیر میں ان نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 912 ہوگئی۔

علاوہ ازیں ایک فرد کے انتقال کرجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 77 ہوگئی۔

صحتیاب افراد

ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 672 مریض شفایاب ہوگئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 672 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ ایک ہزار 288 تک پہنچ گئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 316655

اموات: 6539

صحتیاب: 301288

فعال کیسز: 8828

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 195 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 148 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 38 ہزار 141 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 439 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 936، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 884 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال:

سندھ: 2535

پنجاب: 2245

خیبرپختونخوا: 1263

بلوچستان: 146

اسلام آباد: 184

گلگت بلتستان: 89

آزاد کشمیر: 77

تبصرے (0) بند ہیں