• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

ایپل کے اولین 5 جی ٹیکنالوجی سے لیس 4 نئے آئی فونز متعارف

شائع October 13, 2020 اپ ڈیٹ October 14, 2020

ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے 4 فونز پیش کردیئے ہیں اور پہلی بار کمپنی کی جانب سے اتنی ڈیوائسز متعارف کرائی گئی ہیں۔

اس سال ہر آئی فون مختلف ڈسپلے سائز اور میموری گنجائش کے ساتھ پیش کیا گیا اور قیمت کے لحاظ سے بھی متعدد آپشن دیئے گئے۔

آئی فون 12 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 12 میں 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہ اس کمپنی کا اب تک کا سب سے بڑا ڈسپلے والا فون ہے۔

سب آئی فونز میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے اور او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہیں مگر اینڈرائیڈ فونز کے برعکس کسی میں بھی 120 ہرٹز ریفریش ریٹ نہیں دیا گیا۔

اس بار سب آئی فون اے 14 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں جو اس کمپنی کی پہلی 5 این ایم چپ ہے، جو پہلے کے مقابلے میں بلکہ کمپنی کے مطبق اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے پراسیسرز سے 50 فیصد تیز ہے جبکہ آئی او ایس 14.2 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مگر اب صارفین کو ایک بڑے دھچکے کا بھی سامنا ہوگا کیونکہ کسی بھی آئی فون کے ساتھ چارجر یا ایئرپوڈ نہیں دیا جائے گا اور صرف چارجنگ کیبل ہی فون کے ساتھ ملے گی۔

آئی فون منی

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

5.4 انچ ڈسپلے سے لیس یہ نیا آئی فون درحقیقت پہلا فون ہے جس کے لیے ایپل نے منی کا نام استعمال کیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا، پتلا اور ہلکا ترین 5 جی فون ہے جس میں ٹچ آئی ڈی کی جگہ فیس آئی ڈی کو دی گئی ہے جبکہ بیزل کو نمایاں حد تک کم کیا گیا ہے۔

آئی فون 12 منی کا مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.6 آپرچر موجود ہے جو کمپنی کے بقول کسی بھی آئی فون میں دیا گیا تیز ترین آپرچر ہے۔

دوسرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے، ایپل کے مطابق ڈیوائس کی کم روشنی میں فوٹوگرافی کی صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے۔

آئی فون 12 میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی ہے جسے کمپنی نے میگ سیف کا نام دیا گیا ہے، جس کے لیے ڈیوائس کے بیک پر میگنیٹ دیا گیا ہے۔

آئی فون 12

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون 12 میں ہموار فلیٹ ایجز سے لیس 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

یہ فون بلیک، سفید، نیلے، سرخ اور سبز رنگوں میں دستسیاب ہوگا جبکہ اس کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا۔

آئی فون 12 کا مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.6 آپرچر موجود ہے جو کمپنی کے بقول کسی بھی آئی فون میں دیا گیا تیز ترین آپرچر ہے۔

دوسرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے، ایپل کے مطابق ڈیوائس کی کم روشنی میں فوٹوگرافی کی صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون 12 اور 12 منی میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی ہے جسے کمپنی نے میگ سیف کا نام دیا گیا ہے، جس کے لیے ڈیوائس کے بیک پر میگنیٹ دیا گیا ہے۔

آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 دونوں میں واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس دی گئی ہے اور آئی 68 ریٹنگ ہے۔

ایپل نے آئی فونز میں چارجر کو ڈبے سے نکال دیا ہے جس کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی رفتار میں کمی لانا ہے۔

آئی فون 12 منی کے 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 699 ڈالرز (ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 12 کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 799 ڈالرز (ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

یہ دونوں فونز 128 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج کے ورژن میں بھی دستیاب ہوں گے مگر قیمت مختلف ہوگی۔

آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 پری آرڈر میں 16 اکتوبر جبکہ صارفین کو 23 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 12 پرو اور پرو میکس

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ جبکہ 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے، جن میں بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں۔

دونوں میں اسٹین لیس اسٹیل ڈیزائن دیا گیا ہے اور 2017 کے آئی فون ایکس کے بعد ایپل کی جانب سے فل اسکرین اسمارٹ فونز کے لیے نمایاں ری ڈیزائن کیا گیا۔

یہ دونوں گرے، اسٹین لیس اسٹیل، گولڈ ایک اورر نیلے بلیو رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 کے برعکس ان پرو ماڈلز میں خصوصی طور پر لیڈار سنسر دیا گیا ہے جو کم روشنی میں کیمروں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جبکہ کم روشنی میں آٹو فوکس 6 گنا زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اس کے علاوہ نائٹ موڈ پورٹریٹ فوٹوگرافی شاٹس کے لیے دیا گیا ہے۔

ان فلیگ شپ آئی فونز میں سرامکس شیلڈ نامی اایک نئی ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے جو کمپنی کے مطابق فون کے گلاس کو کسی بھی اسمارٹ فون ڈسپلے کے مقابلے میں سخت جان بنائے گی۔

حادثاتی طور پر ہاتھ سے گرنے پر بھی فون میں خراشوں کا خطرہ نہیں ہوگا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ دونوں فونز کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے، مگر پرو میکس میں کچھ مختلف ہے۔

آئئی فون پرو میں 12 میگا پکسل وائیڈ، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

12 میگا پکسل وائیڈ کیمرے میں ایف 1.6 آپرچر دیا گیا ہے جو کمپنی کے مطبق کم روشنی میں 27 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے جبکہ ٹیلی فوٹو لینس 4 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فون 12 پرو میکس میں ایک نیا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 65 ایم ایم فوکل لینتھ کے ساتھ دیا گیا ہے جو ڈھائی گنا زیادہ آپٹیکلی زوم کرسکتا ہے۔

اس کے وائیڈ کیمرے میں ایف 1.6 آپرچر کے ساتھ ایک نیا او آئی ایس سسٹم بھی دیا گیا ہے اور یہ سنسر 47 فیصد زیادہ بڑا ہے جو کم روشنی میں 87 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔

ایپل کی جانب سے ایک نئے ایپل پرو را نامی فیچر کا بھی اشارہ دیا گیا ہے جو کہ رواں سال کے آخر میں کسی وقت دونوں پرو ماڈلز میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس سے فونز کی کمپیوٹیشنل فوٹوگرافی جیسے ڈیپ فیوژن اور اسمارٹ ایچ ڈی آر پہلے سے بہتر ہوجائیں گے۔

یہ فارمیٹ بیک اور فرنٹ چاروں کیمروں کے لیے دستیاب ہوگا جو ماحول کے مطابق کیمرا سسٹم کو ڈھالنے میں مدد دے گا۔

آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 کی طرح اس میں بھی میگ سیف وائرلیس چارجنگ موجود ہے جبکہ ان کے ڈبوں میں بھی چارجر اور ایئرپوڈ ہیڈفونز موجود نہیں۔

آئی فون 12 کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو کہ 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہوگا۔

اس فون کے پری آرڈر 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور ایک ہفتے بعد 23 اکتوبر کو صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو کہ 128 جی بی والا ماڈل ہوگا۔

یہ دونوں فونز 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں بھی دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 12 پرو میکس کے پری آرڈر 6 نومبر سے شروع ہوں گے اور یہ صارفین کو 13 نومبر کو دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024