آمنہ الیاس کو ‘باڈی شیمنگ’ سے متعلق ویڈیو پر تنقید کا سامنا

اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2020
باڈی شیمنگ کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد آمنہ الیاس پر ماضی میں آمنہ حق سے متعلق بیان پر تنقید کی گئی— فائل فوٹو: ٹوئٹر
باڈی شیمنگ کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد آمنہ الیاس پر ماضی میں آمنہ حق سے متعلق بیان پر تنقید کی گئی— فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس آج کل رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر پر تنقید کررہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے باڈی شیمنگ Body Shaming (جسمانی ساخت کا مذاق اڑانا یا اس پر نکتہ چینی کرنا) سے متعلق بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں آمنہ الیاس نے باڈی شیمنگ کے خلاف ایک ویڈیو جاری کی تھی لیکن انہیں خود ہی اپنی ایک پرانی ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ سب گھر سے شروع ہوتا ہے، رنگت اور موٹاپے سے متعلق مذاق اڑانے کی یہ پرانی اسکرپٹ ایک سے دوسری نسل میں منتقل ہوگئی ہے اور ہمیں لازمی طور پر مزید منتقل نہیں کرنا چاہیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مختلف انداز میں بنائی گئی اس ویڈیو میں آمنہ الیاس کہتی ہیں کہ رنگت اور باڈی شیمنگ کوئی مذاق نہیں ہے یہ ایک بیماری ہے۔

جس کے بعد ویڈیو میں ایک خاتون کو آمنہ الیاس کو یہ بتاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے کہ ’کالا، موٹا سا تمہارا دوست‘ ملنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'خود کو پہچانو'، آمنہ الیاس کی ایک مرتبہ پھر رنگ گورا کرنے والی کریمز پر تنقید

باڈی شیمنگ کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد آمنہ الیاس کو ماضی میں آمنہ حق سے متعلق بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

صارفین نے کمنٹس میں ماضی میں آمنہ الیاس کی جانب سے ماڈل آمنہ حق سے متعلق ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید کی۔

سوشل میڈیا پر حسن شہریار یاسین(ایچ ایس وائے) ٹاک شو کا ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی زیر گردش ہے جس میں ماڈلز آمنہ الیاس اور صدف کنول سیلیبریٹی کا نام بتانے کا ایک گیم کھیلتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب پاکستان کی سابق سپرماڈل آمنہ حق سے متعلق پوچھا گیا تو آمنہ الیاس نے نشاندہی کی کہ ان کے وزن میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں آمنہ الیاس اور صدف کنول کو اس تبصرے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

حال ہی میں یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ماڈل آمنہ حق نے آمنہ الیاس کے اس بیان پر ردعمل دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

آمنہ حق نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ چند لوگوں نے مجھے ایک چیز میں ٹیگ کیا جس میں ایک ماڈل /اداکارہ نے مجھ سے متعلق بات کی۔

انہوں نے کہا کہ سچ بولا جانا چاہیے، اگر میرے بارے میں اس باڈی شیمنگ سے کسی کی زندگی میں خوشی آتی ہے تو آئے۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

آمنہ حق نے مزید لکھا کہ ناخوش لوگ مہربانی اور شفقت کی بجائے نفرت کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

بعدازاں آمنہ الیاس کی جانب سے ایک اور ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ لوگ کس منافقت کی بات کررہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ’کیا بات کررہے ہیں کہ موٹا کہا ہے؟ کس نے کہا ہے؟ وہ تو میں ہوں ہی نہیں’۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں