ملک میں کورونا وائرس کے مزید 985 کیسز، 4 اموات کا اضافہ

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2020
پاکستان میں وبا کے مزید 584 مریض صحتیاب ہوئے — فائل فوٹو / اے ایف پی
پاکستان میں وبا کے مزید 584 مریض صحتیاب ہوئے — فائل فوٹو / اے ایف پی

پاکستان، دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس کی صورتحال خطے کے دیگر ممالک سے قدرِ بہتر ہے، تاہم گزشتہ کچھ روز سے کیسز اور اموات کی تعداد بڑھی ہے اور موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک میں اس عالمی وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 880 ہے جس میں سے 3 لاکھ 11 ہزار 75 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 740 کا انتقال ہوا ہے۔

آج 26 اکتوبر کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 985 کیسز اور 4 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 584 مریض صحتیاب ہوئے۔

ان کیسز میں سندھ کے 310، بلوچستان کے 9 اور خیبرپختونخوا کے 28 کیسز شامل ہیں جو گزشتہ روز کے اعداد و شمار تھے۔

اگر اس وائرس کی بات کریں تو اس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یہ پورے ملک میں پھیل گیا۔

ابتدا میں اس وائرس کے کیسز کی تعداد کم تھی تاہم بعد ازاں اس میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور مئی اور جون میں کافی کیسز رپورٹ ہوئے۔

جون میں تو صورتحال یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ یومیہ 6 ہزار سے زائد کیسز اور 100 سے زائد اموات رپورٹ ہونے لگی تھیں، مزید یہ ہسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں۔

تاہم جولائی میں وائرس کے کیسز میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوا جو اگست میں کچھ بہتر ہوا اور پھر ستمبر میں اس میں مزید بہتری دیکھی جارہی ہے۔

اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک میں 6 ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو بھی 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم گزشتہ کچھ روز سے کیسز اور میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

سندھ

صوبہ سندھ میں کورونا کے 278 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 114 ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان میں وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی گئی جس کے یہاں اموات کی تعداد 2599 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وبا کے مزید 198 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 875 ہوگئی۔

صوبے میں وائرس سے مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور یہاں جاں بحق افراد کے تعداد 2335 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کے روز کورونا کے 91 نئے مریض سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 12 ہوگئی۔

اسلام آباد میں وائرس سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 212 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں وائرس کے مزید 58 کیسز کی تصدیق کی گئی، یوں یہاں متاثرین کی تعداد 3 ہزار 846 ہوگئی۔

وادی میں وبا مزید ایک مریض کی جان لے گئی جس کے بعد آزاد کشمیر میں جاں بحق مریضوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا کے 13 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 180 ہوگئی۔

گلگت بلتستان میں پیر کو وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا اور یہاں اموات کی تعداد 90 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں روز بروز صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 584 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 584 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 75 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 328533

اموات: 6740

صحتیاب: 311075

فعال کیسز: 10718

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 114 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 875 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 39 ہزار 43 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 810 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 19 ہزار 12، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 180 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 846 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2599

پنجاب: 2335

خیبرپختونخوا: 1269

بلوچستان: 148

اسلام آباد: 212

گلگت بلتستان: 90

آزاد کشمیر: 87

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں