• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

مستونگ میں دھماکہ، دو ہلاک پندرہ زخمی

شائع August 7, 2013

۔ — اے پی فائل فوٹو
۔ — اے پی فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر مستونگ میں بم دھماکے کے نتیجہ میں ایک بچی اور ایک خاتوں ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے ایک شاپنگ مال کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔

دھماکہ کے نتیجے میں عید کی شاپنگ کے لیئے آئے ہوئے لوگ نشانہ بن گئے- زخمیوں میں خواتین اور بچہ بھی شامل ہیں۔

 دھماکے کی آواز مستونگ کے طول وعرض میں سنی گئی۔

ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے ایک پولیس آفیشل محمد اسلم نے کہا کہ دھماکہ بظاہر ریموٹ کنٹرول تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین سول افراد تھے جو عید کی خریداری میں مصروف تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد پہنچانے کیلئے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اسلم کے مطابق دھماکے سے شاپنگ سینٹر کی تین دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ اب تک کسی نے بھی دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اسداللہ شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا جس میں بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025